۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علامہ مقصود

حوزہ/علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ہم اپنے مقدس لہو سے دین خدا کی آبیاری اور حرم اہل بیت (ع) کی حفاظت کے لئے جام شہادت نوش کرنے والے شہداء کے احسان کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عشرہ تکریم شہداء کے موقع پر ان شہدائے اسلام کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا جنہوں نے اپنے مقدس لہو سے دین خدا کی آبیاری کی۔ وہ عظیم شہداء جنہوں نے حرم اہل بیت علیہم السلام کی حفاظت کے لئے جام شہادت نوش کیا ہم ان کے احسان کو کبھی نہیں بھلا سکتے۔

ہم مدافع حرم اہل بیت (ع) کے شہداء کے احسان کو کبھی فراموش نہیں کریں گے: علامہ مقصود ڈومکی

انہوں نے کہا کہ شہداء ہمارے محسن ہیں اور زندہ قومیں اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں۔ وطن عزیز پاکستان کے شہداء جو سرزمین وطن پر قربان ہوئے ہم ان کی قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔

مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی رہنما نے کہا کہ عشرہ تکریم شہداء کے موقع پر عالم اسلام کی مایہ ناز شخصیات شہید اسلام آیت اللہ شہید باقر النمر شہید قاسم سلیمانی شہید ابو مہدی المہندس شہدائے کوئٹہ و دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

ہم مدافع حرم اہل بیت (ع) کے شہداء کے احسان کو کبھی فراموش نہیں کریں گے: علامہ مقصود ڈومکی

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان میں ایک مرتبہ پھر دھشت گردی کا کھیل شروع ہو چکا ہے دھشت گرد گروہوں کے درمیان انضمام کی خبریں شرمناک ہیں ملک بھر میں کالعدم تکفیری گروہوں کو کھلی چھوٹ دی گئی ہے جس کے باعث نہتے عوام کی زندگی خطرے میں ہے دھشتگردوں کا اسلام آباد پہنچ جانا ریاستی اداروں کی کارکردگی بے نقاب کرنے کے لئے کافی ہے۔

ہم مدافع حرم اہل بیت (ع) کے شہداء کے احسان کو کبھی فراموش نہیں کریں گے: علامہ مقصود ڈومکی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .