۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان

حوزہ/اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 53واں سالانہ مرکزی کنونشن بعنوان"اتحادِ اُمت و استحکامِ پاکستان" و یومِ سیدة النسا ٕ العالمین فاطمۃ زہراء سلام اللہ علیہا سندھ پاکستان میں منعقد ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 24-25 دسمبر 2022ء کو اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے 53واں کنونشن زیرِ صدارت محسنِ ملت حجت الاسلام والمسلمین قبلہ علامہ حیدر علی جوادی کے ثقافتی مرکز بھٹ شاہ ضلع مٹیاری سندھ پاکستان میں منعقد ہوا۔

برادر حسن جواد اصغری، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نئے میر کارواں منتخب ہو گئے

تفصیلات کے مطابق، کنونشن میں کارکنان کی آمد کے بعد رجسٹریشن کی گئی اور نماز با جماعت اور دعائے کمیل کی پُر نور محفل منعقد کی گئی دعائے کمیل کی تلاوت کا شرف مولانا غلام رضا عابدی نے حاصل کیا۔

برادر حسن جواد اصغری، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نئے میر کارواں منتخب ہو گئے

کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد مرکزی صدر برادر ثقلین علی جعفری نے کنونشن میں موجود اصغری جوانان اور مہمانانِ گرامی کا شکریہ ادا کیا جس کے بعد چیئرمین کنونشن نثار علی منتظری نے شرکاء کو ہدایات دیں۔

برادر حسن جواد اصغری، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نئے میر کارواں منتخب ہو گئے

رپورٹ کے مطابق، کنونشن کے پہلے روز حجت الاسلام والمسلمین مولانا محمد نقی ہاشمی کا درس ہوا جس کے فوراً بعد ڈویژنز اور اضلاع کی سالانہ کارکردگی رپورٹس ذمہ داران نے کنونشن ہال میں پیش کی۔

برادر حسن جواد اصغری، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نئے میر کارواں منتخب ہو گئے

سرپرست کونسل کا اہم اجلاس، محسن ملّت حجت الاسلام والمسلمین علامہ حیدر علی جوادی صاحب کی صدارت میں منعقد ہوا اور سرپرست کونسل کے معزز اراکین کی موجودگی میں مرکزی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔

برادر حسن جواد اصغری، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نئے میر کارواں منتخب ہو گئے

مرکزی کونسل کی نشست کے اختتام پر نئے مرکزی صدر کے لٸے سرپرست کونسل کی نگرانی میں جنرل کونسل کا بند اجلاس منعقد کیا گیا۔

برادر حسن جواد اصغری، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نئے میر کارواں منتخب ہو گئے

کنونشن کے دوسرے دن کو یومِ سیدۃ النساء العالمین فاطمۃ زھرا سلام اللّه علیہا کے عنوان سے منعقد کیا گیا۔

یوم سیدہ کائنات سے پاکستان کے جید علماء کرام اور دانشور حضرات نے خطاب کیا اور خطباء میں، حجت الاسلام والمسلمین قبلہ علامہ حیدر علی جوادی صاحب، حجت الاسلام والمسلمین مولانا رضا محمد سعیدی صاحب، حجت الاسلام والمسلمین علامہ میر مقصود علی ڈومکی صاحب، حجت الاسلام والمسلمین مولانا محمد محسن مہدوی صاحب، حجت الاسلام والمسلمین سید سبطین نقوی صاحب، حجت الاسلام والمسلمین مولانا پروفیسر محمد بخش چانڈیو صاحب، حجت الاسلام والمسلمین مولانا عرفان علی عرفانی صاحب، حجت الاسلام والمسلمین مولانا سجاد علی جوادی صاحب، حجت الاسلام والمسلمین مولانا سرفراز مہدی چانڈیو صاحب، دانشورِ معظم انجینئر غلام رضا جعفری صاحب، دانشورِ معظم استاد اخلاق احمد اخلاق صاحب اور دانشورِ معظم لطف علی مھدوی صاحب شامل تھے۔

برادر حسن جواد اصغری، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نئے میر کارواں منتخب ہو گئے

آخر میں محسنِ ملت حضرت علامہ حیدر علی جوادی صاحب نے سال 2023ء کو اتحادِ امت و استحکامِ پاکستان قرار دیتے ہوئے اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نئے میرِ کارواں برادر حسن جواد اصغری سے حلف لیا۔

برادر حسن جواد اصغری، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نئے میر کارواں منتخب ہو گئے

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے منتخب صدر نے اپنا صدارتی خطاب کیا اور اپنی کابینہ کا اعلان بھی کیا۔

برادر حسن جواد اصغری، اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نئے میر کارواں منتخب ہو گئے

آخر میں دعائے فرج کے ساتھ پروگرام کا اختتام کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .