۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
محترمہ زہرا نقوی

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان شعبۂ خواتین کی سینئر رہنما نے ولادت باسعادت مہدی موعود پر مستضعفین جہاں کی خدمت میں تبریک و تہنیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وقت کے امام (ع) کا مبارک وجود مظلومین و مستضعفین کیلئے امید کی روشن کرن ہے۔

حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، منجی عالم بشریت حضرت بقیتہ اللہ کی ولادت با سعادت اور نیمہ شعبان کے پر مسرت موقع پر سینئر رہنما مجلس وحدت مسلمین شعبۂ خواتین سیدہ زہرا نقوی نے کہا کا کہ اللہ تعالیٰ کا کرم اور احسان ہے کہ اس نے ایک بار پھر ہمیں اس مبارک شب کی برکتوں اور رحمتوں کو اپنے دامن میں سمیٹنا نصیب کیا نیمہ شعبان راز الہی سے بھرپور رات ہے پس جس نے اس شب کی عظمت کو درک کرتے ہوئے ذیادہ سے ذیادہ بندگی و عبادت خدا میں صرف کیا سعادت مندی و خوش بختی اس کا مقدر ٹہرے گی۔

انہوں نے کہا کہ انسانیت اس وقت آزمائشوں بلاوں اور مصیبتوں کے دور سے گزر رہی ہے ایسے میں انسان مایوسی و نا امیدی کے اندھے کنوئیں میں جا گرتا ہے جہاں اندھیرے اور تاریکی کا بسیرا ہے لیکن لاکھ شکر اس ذات الہی کا ہم اس مکتب کے پیروکار ہیں جہاں جب ظلم بڑھتا جاتا ہے تو امید کا دیا روشن تر ہوتا جاتا ہے یہ امید ظہور امام مھدی عج کی امید ہے جو ہمیں ہر طرح کی مایوسی و تاریکی سے بچائے ہوئے۔

سیدہ زهراء نقوی نے مزید کہا کہ عالم بشریت کو یہ جان لینا چاہیئے کہ ان کا نجات دہندہ رسول اسلام (ص) کے فرزندوں میں سے ایک فرزند، حضرت مہدی عجل الله تعالیٰ فرجه الشریف ہیں دنیا والوں کو معلوم ہونا چاہیئے کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بشریت کی نجات کیلئے ایک مصلح ظہور کرے گا، لہٰذا دنیا والوں کو انتظار اور ظہور کے مسئلے سے آگاہ ہونا چاہیئے اور منتظران امام زمن عج کو غیبت میں اپنے فرائض اور ذمہ داریوں سے غافل نہیں ہونا چاہیئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .