۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شہوار حسین

حوزہ/ حجت الاسلام مولانا ڈاکٹر سید شھوار حسین نقوی نے کہا:انہوں نے کہا: بہت افسوس کی بات ہے کہ آج ہماری ِخواتین حضرت فاطمہ زھرا کے بجائے ان عورتوں کو نمونہ اور آئیڈیل قرار دے رہی ہیں جو معاشرہ کو خراب کرنے میں مصروف ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امروہہ میں شہادت حضرت فاطمہ زھرا کے موقع پر شہر کی فضا سوگوار رہی مختلف عزاخانوں میں ذکر مصاءب کیا گیا اس موقع پر جامعہ ھدی میں ایک سمپوزیم سیرت حضرت فاطمہ زہرا پر منعقد ہوا جس میں حجت الاسلام مولانا ڈاکٹر سید شھوار حسین نقوی نے عظمت شہزادی کونین بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فاطمہ زھرا کو عالمین کی عورتوں کا سردار قراردیا اس کا مطلب یہ ہوا کہ فاطمہ زھرا بلا تفریق مذہب و ملت ہر قوم اور ہر قبیلے اور ہرمذہب کی عورتوں کی سردار ہیں۔
انہوں نے کہا: بہت افسوس کی بات ہے کہ آج ہماری ِخواتین حضرت فاطمہ زھرا کے بجائے ان عورتوں کو نمونہ اور آئیڈیل قرار دے رہی ہیں جو معاشرہ کو خراب کرنے میں مصروف ہیں، بلکل ان کی طرح کا لباس استعمال کرنا، ان کی طرح فیشن کرنا، اور ان کا طرز زندگی اپنانا ہی گھروں میں اختلاف کا سبب بنا ہوا ہے۔
مولانا نے کہا: غور طلب بات ہے کہ کنیزان سیدہ کے لئے تو سیرت سیدہ آئیڈیل ہونی چاہیے نا کہ کسی گنہگار عورت کی سیرت، مولانا نےفرمایا اگر ہم ہی سیرت سیدہ کو نہیں اپناءں گیں تو کون اپناے گا، ہرشیعہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس دور میں سیرت شہزادی کونین کو عام کرے تاکہ دنیا شہزادی کی سیرت کے محاسن سے آشنا ہو سکے اور ایام عزاے فاطمیہ کا مقصد پورا ہو سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .