۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی

حوزہ / شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے شہادتِ دخترِ رسول اکرم (ص) جناب سیدہ فاطمہ زہرا (س) کے پردرد موقع پر کہا: اس وقت خواتین عالم میں سب سے بڑا مسئلہ حجاب کا ہے اور حجاب کا محور و مرکز دختر رسول اکرم (ص) کی ذات والا صفات ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا شہادتِ دخترِ رسول اکرم (ص) جناب سیدہ فاطمہ زہرا (س) کے پردرد موقع پر کہنا تھا کہ اس وقت خواتین عالم میں سب سے بڑا مسئلہ حجاب کا ہے اور حجاب کا محور و مرکز دختر رسول اکرم (ص) کی ذات والا صفات ہے۔ ہم سب کو خواتین کے حقوق کا خیال رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا: جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کائنات کی وہ واحد خاتون بی بی ہے جس نے مولا علی علیہ السلام جیسی عظیم شخصیت کی مظلومانہ زندگی میں ایک خاتون بن کر اسلام کی خدمت اور دین کی تبلیغ میں بھرپور ساتھ دیا، مشکلات و تکلیف میں کبھی بھی اپنے شوہر سے شکایت نہیں کی، پانی سے روزے افطار کیے، اپنے بچوں کی ایسی تربیت کی جس کی مثال پورے عالم میں نہ ملتی ہے نہ کبھی ملے گی۔

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا: خواتین کے حقوق کا تحفظ جس انداز میں سیدہ (س) کی زندگی میں پایا جاتا ہے اس کی مثال نہیں ملتی اگر تمام خواتین جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی زندگی کا مطالعہ کریں تو یہ زندگی کے گزرتے ہوئے ایام پاک و پاکیزہ بن جائیں اور خواتین عالم کی زندگی میں انقلاب برپا ہو جائے۔ مشکلات میں اپنے شوہر کا ساتھ دینا جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی زندگی کا ایک عظیم باب ہے۔ آئیے ہم سب مل کر جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی سیرت سے استفادہ کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .