۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
زہرا نقوی

حوزہ/ حضرت فاطمہ زہرا (ع) کی زندگی كا ہر پہلو الٰہی اقدار سے عبارت تھا اور اسلامی تعليمات كا ایک مجسمہ جناب زہرا (ع) کی شكل ميں خداوند متعال نے عطا کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات لاہور کی جانب سے منعقدہ اجلاس عمومی میں مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات کی رکن مرکزی نظارت محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے شرکت کی اور تنظیمی خواہران سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں جناب سیدہ دوعالم بی بی فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کی ذات بابرکت کو خواتین کے لیے رول ماڈل قرار دیتے ہوئے سیدہ زہرا نقوی کا کہنا تھا کہ خداوند عالم نے عورت کی شخصيت كو انسانی معاشره ميں مزید اجاگر كرنے كیلئے اپنے حبيب كو ايک ايسی بيٹی عطا کی، جس كے ساتھ رسول اكرم كا رہن سہن اور سيده كونين كی عملی زندگی ديكھ كر اسلامی اور انسانی معاشره ان سے درس لے اور انكو اپنی زندگی كیلئے نمونہ عمل قرار دے۔

ان کا کہنا تھا حضرت فاطمه زہرا (ع) کی زندگی كا ہر پہلو الٰہی اقدار سے عبارت تها اور اسلامی تعليمات كا ایک مجسمہ جناب زہرا (ع) کی شكل ميں خداوند متعال نے عطا کیا، جو علم و دانش، حجاب و عفت، ازدواج اور شوہر كے انتخاب، فن شوہر داری اور اولاد کی تربيت، گھريلو اقتصاد کی مدد، اسلام كیلئے عورتوں كا سياسی اور اجتماعی ميدان ميں آج كی خواتين كیلئے ایک مكمل نمونہ عمل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج معاشرے میں شعور بصیرت اور بیداری لانے کے لئے جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کہ مبارزاتی اور جہادی پہلوؤں کو زیادہ اجاگر کرنے کی ضرورت ہےتاکہ لوگ اپنی دینی ذمہ داریوں سے لاتعلق نہ رہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .