۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
تبلیغ حجاب در اینستاگرام

حوزہ/ اسلامی معاشرے کی تشکیل کیلئےایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین اور آئی ایس او شعبہ طالبات کا تربیتی شعبے میں تعاون پر اتفاق کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،گلگت/امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات کی مرکزی صدر محترمہ نرجس فاطمہ نے اپنے دورہ گلگت کے دوران مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری یوتھ محترمہ سائرہ ابراہیم سے ملاقات کی اور خطے کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا اس موقع پر محترمہ نرجس فاطمہ نے کہا کہ ہمارا ہدف اور منزل ایک ہے موجودہ دور میں ہم پر عائد ہونے والی سب سے اہم ذمہ داری نوجوان نسل کی دینی تربیت ہے۔

 انہوں نے کہا بہترین معاشرہ سازی کے لیے تربیت کے میدان میں مل کر کام کرینگے محترمہ سائرہ ابراہیم نے اظہار خیال کرتے ہوے کہا گلگت میں سیاحت کے نام پر ماحول اور معاشرے کو تباہئ کے دہانے پر لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے اس خطے کی خوبصورت ثقافت و روایات کو مسخ کرنے کی یہ کوشش ہمیں مل کر ناکام بنانی ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا آج کا جوان مسلمان فاتحین کی تاریخ سے نا آشنا ہے بحیثیت مسلمان اس پر کیا فرائض عائد ہوتے ہیں وہ ان سے غافل ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان طبقے پر توجہ دی جاے اور انہیں کو اس غفلت سے نکالا جائے، اس موقع پر ڈویژنل صدر آئی ایس او طالبات حرا روحانی اور معاون مرکزی سیکریٹری یوتھ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ ثوبیہ انور بھی موجود تھیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .