حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کربلا/روضہ مبارک حضرت عباس(ع) کی ام البنین(ع) لائبریری برائے خواتین کی طرف سے تیسرے سالانہ رائدات الثقافة فورم کا انعقاد کیا گيا کہ جس کی سرگرمیوں کا آغاز جمعہ کی سہ پہر، 5ذوالحجہ 1442ھ بمطابق 16 جولائی 2021ء کو (زوم) پر ہوا، اس مرتبہ اس فورم کا موضوع تھا: (ہر کتاب کے پیچھے ایک خیال ہوتا ہے ... اور ہر خیال کے پیچھے آگے بڑھتا ہوا ایک قدم ہوتا ہے)۔
فورم کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، اس کے بعد ام البنین(ع) لائبریری کی انچارج محترمہ اسماء رعد نے استقبالیہ خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اس سالانہ فورم کا مقصد ایک سلیم معاشرتی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے خواتین کی علمی اور ثقافتی کاوشوں کو اجاگر کرنا ہے۔
اس کے بعد لائبریری کے ریڈنگ ولرنگ سپوٹ یونٹ کی تیار کردہ دستاویزی فلم ميادين النور (نور کے میدان) نشر کی گئی جس میں مذکورہ پروگرام کی گزشتہ اہم سرگرمیوں اور کامیابیوں کو دکھایا گیا۔
اس کے بعد مباحثہ وتحقیقی ورکشاپ کا آغاز ہوا جس میں درج ذیل تحقیقی مقالوں کی کاپیاں تقسیم کی گئیں اور ان پر تبادلہ خیال کیا گیا:
مقالہ بعنوان: (الیکٹرانک تبدیلیوں کی روشنی میں تعلیمی عمل) مؤلفہ: ڈاکٹر خنساء حسن البہادلی/ بغداد یونیورسٹی
مقالہ بعنوان: (الیکٹرانک مواد کو کاغذ کے متبادل کے طور پر قبول کرنے کے طریقے) / مؤلفہ: سيدة منتهى حسّون الجبوري/ العمید ایجوکیشنل گروپ
مقالہ بعنوان: (پڑھنے اور درس و تدریس کے عمل میں لائبریریوں کا کردار) مؤلفہ: لبابة سلمان شبّر الموسوي/ ممبر خصوصی لائبریریوں کی ایسوسی ایشن / گلف برانچ / بحرین
ان تقریبات میں لائبریری فرینڈز اینڈ کلچر کے ساتویں سیزن میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ براء قاسم فاضل کو بھی مہمان کے طور پر مدعو کیا گیا تھا اور اس پروگرام میں نمایاں شرکت کرنے والی طالبات میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئيں۔
سرگرمیوں کا اختتام علامہ امینی کی کتاب موسوعۃ الغدیر کے حوالے سے ہونے والے مقابلے میں پہلی پوزيشن حاصل کرنے والی طالبہ (فاطمہ حیدر کاظم سلطان) کو انعام دینے اور فورم کے شرکاء میں اعزازی اسناد تقسیم کرنے پر ہوا۔

حوزہ/ ام البنین(ع) لائبریری کی انچارج محترمہ اسماء رعد نے استقبالیہ خطاب کیا جس میں انہوں نے کہا کہ اس سالانہ فورم کا مقصد ایک سلیم معاشرتی ثقافت کو فروغ دینے کے لیے خواتین کی علمی اور ثقافتی کاوشوں کو اجاگر کرنا ہے۔
-
جامعۃ الکوثر اسلام آباد کے شعبہ علوم قرآن اور حدیث و رجال نے سات سو سے زیادہ تحقیقی مقالے لکھے
حوزہ/ جامعۃ الکوثر پاکستان میں شعبہ تحقیق ایک عرصہ سے مختلف سماجی، اقتصادی و مذہبی موضوعات پر متعدد تحقیقاتی کتابیں و مقالہ جات پیش کرنے میں مصروف عمل…
-
موجودہ دور میں سب سے اہم ذمہ داری نوجوان نسل کی دینی تربیت، محترمہ نرجس فاطمہ
حوزہ/ اسلامی معاشرے کی تشکیل کیلئےایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین اور آئی ایس او شعبہ طالبات کا تربیتی شعبے میں تعاون پر اتفاق کیا ہے۔
-
تصاویر/ حرم امیرالمؤمنین (ع) میں وفات حضرت ام البنین (س) کی مناسبت سے سیاہ پرچم نصب
حوزہ/ 13 جمادی الثانی، حضرت ام البنین سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کے موقع پر، حرم مطہر امیرالمؤمنین علی علیہ السلام کے صحن اور دیگر مقامات کو سیاہ پرچم…
-
الیکٹرانک نشر و اشاعت کے شعبے میں، آستان قدس رضوی یک سالہ کارکردگی پر ایک نظر
حوزہ/ ایران میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے بہت سے لوگوں اور بہت سے معاشی شعبوں کو کافی نقصان پہنچا ہے جبکہ کچھ شعبوں میں وسیع پیمانے پر سائبر اسپیس…
-
اپنی ذات کی نفی کرنا ہی قربانی کا اصل مفہوم ہے، سیدہ زہرا نقوی
حوزہ/ عید الاضحٰی کے موقع پر رکن پنجاب اسمبلی و مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے کہا کہ عید الاضحٰی مسلمانوں کو…
-
قوم کو موثر فورم کی ضرورت، جس میں مشخص اہداف کے ساتھ معاشرے کی مثبت طاقتوں کو اپنے حق میں استعمال کیا جائے، علامہ امین شہیدی
حوزہ/ محترم حاجی ابو شریف نے اِس بات پر زور دیا کہ موجودہ حالات میں ایک فعال اجتماعی پلیٹ فارم کی ضرورت ہے جہاں تمام مسائل کے حل کے لئے فعال علماء اپنا…
-
اصفہان کے امام جمعہ:
دینی مدارس میں نہج البلاغہ کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنا چاہیے
حوزہ / ایران کے شہر اصفہان کے امام جمعہ حجۃ الاسلام و المسلمین محمد تقی رہبر نے کہا: دینی مدارس میں نہج البلاغہ کے حفظ اور تفسیر کا درس ہونا چاہیے۔
-
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) میں یونیورسٹیز کے 200 طلباء و طالبات کے اعزاز میں گریجویشن تقریب
حوزہ/ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ تعلقات عامہ سے وابستہ یونیورسٹی اینڈ اسکول ریلیشنز ڈویژن کی جانب سے نجف گورنریٹ کی بغداد ٹیکنیکل یونیورسٹی…
-
قم المقدس میں قرآنی سرگرمیوں کے حوالے سے قرآنی اداروں کے سربراہان کا اہم اجلاس
حوزہ / قم المقدس میں قرآنی اداروں کے سربراہوں کے مابین قرآنی سرگرمیوں کو مزید فروغ دینے کیلئے ایک اہم میٹنگ ہوئی۔
-
حجت الاسلام والمسلمین امین:
ولایت اور دین کی راہ میں قربانی حضرت ام البنین علیہا السلام کی شخصیت کا خاصہ رہا ہے
حوزہ/ حضرت ام البنین علیہا السلام نے اپنی تمام زندگی اور جان خدا کے دین کے لئے وقف کردی اور اپنے چاروں فرزند کو سید الشہداء امام حسین علیہ السلام (ص) پر…
آپ کا تبصرہ