۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
اصفہان کے دینی مدارس کے پرنسپل حضرات

حوزہ / ایران کے شہر اصفہان کے امام جمعہ حجۃ الاسلام و المسلمین محمد تقی رہبر نے کہا: دینی مدارس میں نہج البلاغہ کے حفظ اور تفسیر کا درس ہونا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام و المسلمین محمد تقی رہبر نے اصفہان کے دینی مدارس کے پرنسپل حضرات کے ساتھ نشست میں اصفہان اور ملک میں نہج البلاغہ انسٹیٹیوٹ کے علمی سرگرمیوں کے متعلق ایک رپورٹ پیش کی۔

انہوں نے مزید کہا: بہت سارے مغربی اور عرب دنیا کے علماء اور دانشور حضرات جیسے ابن ابی الحدید نہج البلاغہ کے خطبات اور خطوط کو حفظ کرنے کی تاکید کرتے ہیں۔

شہر اصفہان کے امام جمعہ نے کہا: ہم شیعیان اہل بیت(علیہم السلام) نے نہج البلاغہ سے کس قدر استفادہ کیا ہے جبکہ میں نے کچھ عرصہ قبل کسی جگہ پڑھا کہ لندن کے چوکوں  میں امیرالمومنین علیہ السلام کے کچھ کلمات قصار  کا ترجمہ سائن بورڈوں پر لکھا گیا ہے اور اقوام متحدہ میں امیرالمؤمنین علیہ السلام کا مالک اشتر کو لکھا گیا  خط موجود ہے ۔

انہوں نے کہا : ہمیں بھی مل جل کر معاشرے میں علوی تعلیمات کی ترویج کرنی چاہیے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین رہبر نے کہا : دینی مدارس کے پرنسپل حضرات کی ذمہ داری ہے کہ وہ نہج البلاغہ کو ان مدارس میں بطور درس پڑھائیں۔

انہوں نے کہا:  نہج البلاغہ انسٹیٹیوٹ کا ہدف نہج البلاغہ کو لائبریریوں سے نکال کر معاشرے اور لوگوں کی زندگیوں میں لانا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .