۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
حجت الاسلام آقا حسینی

حوزہ / ایران کے شہر محمدیہ کے امام جمعہ نے کہا: اگر ہم قرآنی مباحث پر توجہ کریں تو معاشرہ سے بداخلاقی ختم ہو سکتی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرے میں قرآنی مفاہیم کو رائج کیا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین بہاءالدین آقا حسینی نے آج صبح شہر محمدیہ میں "انجمن قرآن و نہج البلاغہ" کے عنوان سے منعقدہ نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: قرآنی تعلیمات پر عمل آج کے اسلامی معاشرے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے قرآن کریم میں تدبر و تفکر پر زور دیتے ہوئے کہا: آج اسلامی ممالک کی مشکلات کا سبب قرآنی مباحث کی جانب عدمِ توجہ ہے۔

شہر محمدیہ کے امام جمعہ نے کہا: اگر قرآنی مباحث پر توجہ دی جائے تو اسلامی معاشرے سے بداخلاقیاں ختم ہو سکتی ہیں پس ضرورت اس امر کی ہے کہ معاشرے میں قرآنی تعلیمات کو رائج کیا جائے۔

حجت الاسلام والمسلمین آقا حسینی نے کہا: قرآن آیات اور نہج البلاغہ کی تعلیمات پر توجہ اس وقت معاشرے کی اہم ترین ضرورت ہے کیونکہ نجات کا راستہ قرآنی اور علوی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہیں۔

شہر محمدیہ کے امام جمعہ نے مزید کہا: آج نسلِ جدید اسلامی معارف کی تلاش میں ہے۔ ان قرآنی مقابلوں جیسے پروگرامز کا انعقاد قابلِ تحسین امر ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .