۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
حجت‌الاسلام‌والمسلمین محمدحسن رحیمیان

حوزہ / حجت ‌الاسلام والمسلمین محمد حسن رحیمیان نے طلاب کے لئے مسجد کی خاص اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: کوئی بھی مقام و پوسٹ مسجد کے امام جماعت سے بڑھ کر نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے خبر نگار سے گفتگو کرتے ہوئے حجت ‌الاسلام والمسلمین محمد حسن رحیمیان نے مساجد میں امامت کو اصلی ترین مسئلہ قرار دیا اور کہا: امام جماعت مسجد ایک مدیر کے عنوان سے نظامِ اسلامی کی تشکیل میں بنیادی کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے امام جماعت کے بلند مقام کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ایک دینی طالب علم کے لئے امام جماعت مسجد کا مقام بہت خاص اور بہترین ہے۔

مسجد مقدس جمکران کے متولی نے مساجد کو آباد کرنے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: نظامِ اسلام کی خدمت کے لئے بہترین کام مساجد کو آباد کرنا اور امامتِ مساجد کو اہمیت دینا ہے۔

حجت ‌الاسلام والمسلمین رحیمیان نے کہا: مساجد بہترین مقام ہیں اور مساجد میں اس سے بہتر اور منظم پروگرامز کا انعقاد ہونا چاہئے۔

مسجد مقدس جمکران کے متولی نے ہدایت فاؤنڈیشن کی تشکیل کو ادارۂ تبلیغاتِ اسلامی کے اہم ترین کارناموں میں سے قرار دیتے ہوئے کہا: یہ فاؤنڈیشن مساجد میں بہت خاص قسم کے پروگرامز کا انعقاد کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا: مسجد کے بغیر اسلامی معاشرہ کا وجود نہیں ہے اور اسلامی معاشرے کے بغیر نظامِ اسلامی اور نظامِ اسلامی کے بغیر معاشرے میں اسلامی تمدن کا وجود نہیں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .