۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجت الاسلام والمسلمین حسین ملانوری

حوزہ / حوزہ علمیہ ایران کے تبلیغی امور کے سربراہ نے کہا: ہم مسلمانوں اور عالم اسلام کے درمیان مشترکات کا ایک نکتہ الحاد کے خلاف اسلام کی تبلیغ ہے اور ہم دنیا میں جہاں کہیں بھی ہوں ہمیں اپنے دینی دشمنوں کے خلاف ایک مشترکہ محاذ بنانا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ ایران کے تبلیغی امور کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین حسین ملا نوری نے کردستان کے اہل سنت علماء کی شہر سنندج میں امام خامنہ ای لائبریری کے کانفرنس سینٹر میں منعقدہ تبلیغی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا: خدا اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نزدیک سب سے زیادہ محترم اور محبوب ترین کام تعلیماتِ الہی کی تبلیغ ہے۔

حوزہ علمیہ ایران کے تبلیغی امور کے سربراہ نے کہا: ہمیں خدا کا پیغام پہنچانے میں بہت دقت اور احتیاط کرنی چاہیے اور اس کے لیے ہمیں اس پیغام کو پہلے اچھی طرح سمجھنا چاہیے۔ مبلغِ دین کو کسی سے ڈرنا نہیں چاہیے اور اپنی دینی ذمہ داری کو صحیح طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا: ہم میں سے ہر ایک جو بھی الہی تعلیمات کی تبلیغ کے راستے پر گامزن رہے ہیں، اس نے اپنی زندگی میں کئی بار الہی مدد دیکھی ہے۔

حجت الاسلام و المسلمین حسین ملا نوری نے کہا: امام راحل حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے احکام الہی کے نفاذ اور دینی علم کو معاشرے میں پھیلانے کے لیے قیام کیا اور یہی ان کی جلاوطنی اور قید و بند کی بھی وجہ بنی لیکن خداوندِ متعال نے امام (رح) کی مدد کی اور انہیں کامیاب کیا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین ملا نوری نے کہا: ہمارے پاس بہت سے ممالک میں ایسے لوگ ہیں جو صرف انقلابِ اسلامی کی وجہ سے مسلمان ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: مبلغِ دین کو اپنی تبلیغ میں کامیاب ہونے کے لیے الہٰی مدد کی ضرورت ہوتی ہے، جب تک خدا یہ نہ چاہے کہ آپ دوسروں کی رہنمائی کا ذریعہ بنیں، آپ ہدایت کا ذریعہ نہیں بن سکتے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین ملا نوری نے کہا: ایک اور نکتہ جس کی ایک مبلغین کو اپنے کام میں کامیابی حاصل کرنے کی ضرورت ہے وہ علم و دانش ہے اور ایک مبلغِ دین کے لیے مختلف علوم سے آشنائی ہونی چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .