۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/ ملک میں موجود تکفیری عناصر یہود و ہنود کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر وطن عزیز کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔شدت پسند نظریات کے حامل ملک دشمن قوتوں کے آلہ کار ایسے ذہن ساز ہیں جو دہشت گردی کا نصاب پڑھا کر ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف جنگجو تیار کرتے ہیں۔اگر انہیں قابو نہ کیا گیا تو ملک پر ایک نئی آفت مسلط ہو جائے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلام آباد/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وطن عزیز کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اس قوم کے حقیقی ہیرو ہیں. 1965کی جنگ میں شہدائے وطن نے ملک دشمنوں کے خلاف جس عزم و استقامت کا مظاہرہ کیا اسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ملک دشمنوں کے خلاف آج بھی اسی جرات اور حوصلے کی ضرورت ہے۔یہود و ہنود کے ایجنٹ آج پھر وطن عزیز کے خلاف شاطرانہ چالوں میں مصروف ہیں۔

علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا کہ وہ لڑائی جو پہلے میدان جنگ میں متحارب ملکوں کے مابین لڑی جاتی تھی آج اسے استعماری پے رول پر موجود ایجنٹوں کے ذریعے غیر محسوس طریقے سے لڑا جا رہا ہے۔ملک میں موجود تکفیری عناصر یہود و ہنود کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر وطن عزیز کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔شدت پسند نظریات کے حامل ملک دشمن قوتوں کے آلہ کار ایسے ذہن ساز ہیں جو دہشت گردی کا نصاب پڑھا کر ملکی سلامتی کے اداروں کے خلاف جنگجو تیار کرتے ہیں۔اگر انہیں قابو نہ کیا گیا تو ملک پر ایک نئی آفت مسلط ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا مذہبی منافرت کا درس دینے والے ایک بدتر دشمن سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔ریاستی اداروں کو ملکی سالمیت اور قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔دہشت گردی کے خلاف طویل جنگ لڑنے والی قوم کو مزید کسی آزمائش میں نہ ڈالا جائے۔

انہوں نے کہا کہ یوم دفاع کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی،صوبائی اور ضلعی دفاتر میں دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .