۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آغا سید حامد موسوی

حوزہ/ قومی سلامتی پر کوئی بھی اختلاف دشمن کو تقویت پہنچائے گا، امت مسلمہ متحد ہو جائے ورنہ ہر ملک کی سلامتی داؤ پر لگی رہے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حضرت ام لبنین کا درس وفا دین و وطن کی سلامتی کا ضامن ہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان کے سرگرم عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین سید حامد علی شاہ موسوی نے ایام مادر عباس علمدار کے اختتامی روز یوم وفات حضرت ام البنین کے موقع پر علماء اور عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز دشمنوں میں گھرا ہوا ہے داخلی تنازعات اور تفرقات کا ہر گز متحمل نہیں ہو سکتا۔ حضرت ام البنین اور ان کے فرزندان کی روشن کردہ راہ وفا پر چلتے ہوئے عالم اسلام کی یکجہتی اور وطن عزیز کی سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قومی سلامتی پالیسی کا اجراء خوش آئند ہے، پارلیمان میں پیش کرکے اسے ’متفقہ‘بھی بنایا جائے۔انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے مستقبل کی ضامن پالیسی پر تمام جماعتوں کو اعتماد میں لیکر قومی مفاہمت کا تقاضہ پورا کیا جائے، حکومت و اپوزیشن جمہوریت کی گاڑی کے دوپہیے ہیں ،قومی سلامتی پر کوئی بھی اختلاف دشمن کو تقویت پہنچائے گا، امت مسلمہ متحد ہو جائے ورنہ ہر ملک کی سلامتی داؤ پر لگی رہے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .