۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
محترمہ نصرت علی

حوزہ/پاکستان میں اسلام کے دشمن ہم پر حملہ آور ہوئے ہیں، قومی سلامتی کے اداروں کو مزید چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اصغریہ خواتین علم و عمل تحریک کی مرکزی صدر خواہر نصرت علی نے سانحہ مچھ پہ مزمتی بیان جاری کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ یہ سانحہ پاکستان کا پہلا سانحہ نہیں ہے ایسے سانحوں سے ہمارے وطن عزیز کی تاریخ بھری پڑی ہے مگر وہ بھی شیعہ قوم سے ۔

اور اس سے بھی زیادہ تکلیف کی بات یہ ہے کہ ان ملزمان میں سے کسی ایک کو بھی آج تک سزا نہیں دی گئی اور سارے کہ سارے پتا نہیں کہاں زمین بوس کر دیے جاتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اسلام کے دشمن ہم پر حملہ آور ہوئے ہیں، قومی سلامتی کے اداروں کو مزید چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔

محترمہ نصرت علی نے مزید کہا کہ سعودی، حکومت ہندوستان، امریکہ و اسرائیل اور انکے اتحادی وطن عزیز کو عدم استحکام کا شکار کر کے ان عالمی تبدیلیوں کو روکنا چاہتے ہیں۔ لہٰذا اس بار ہم ایسا ہرگز کرنے  نہیں دینگے۔

آخر میں آپ نے حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کے لواحقین کے سارے مطالبات پورے کیے جائیں اور ملزمان کو پکڑ کر سر عام انکو سزا دی جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .