حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کوئٹہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مقصود علی ڈومکی نے سانحہ مچ کے شہداء کے گھروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مزدور اللہ تعالیٰ کا دوست ہے جو رزق حلال کمانے کے لئے محنت و مشقت کرتے ییں وہ اللہ تعالیٰ اور اس کے حبیب ص کے محبوب ہیں۔
قاتل دہشت گردوں نے یزید و شمر کی تاریخ دہرائی جبکہ ہمارے مظلوم شہداء عاشق کربلا تھے۔ انہیں نواسہ رسول امام حسین عالی مقام علیہ السلام سے عشق و مودت اہل بیت علیہم السلام کے جرم میں شہید کیا گیا۔ پوری قوم آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔