حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دعا کمیٹی اور مجلس وحدت مسلمین کے ارکان نے 28 دسمبر 2009ء سانحہ عاشورا کراچی کے شہداء کے جائے شہادت (لائٹ ہاؤس) پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ناصر حسینی کی قیادت میں حاضری دی، فاتحہ اور نوحہ خوانی کی جبکہ شہداء کی یاد میں شمعیں بھی روشن کیں۔
اس موقع پر کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسینی نے کہا کہ شہداء ہمارا اثاثہ ہے، جو قومیں شہیدوں کو یاد رکھتی ہیں وہ شہداء سے معنوی اور روحانی رزق حاصل کرتے ہوئے مقصد حیات کی ارتقائی منازل کو طے کرتی جاتی ہے۔ اس موقع پر علاقائی افراد کو سانحہ عاشورا کی ویڈیو دکھائی گئی جس پر لوگوں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔