۱۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۷ شوال ۱۴۴۵ | May 6, 2024
مقصود علی ڈومکی

حوزہ / ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایک وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر جیکب آباد سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایک وفد کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر جیکب آباد دادلو زہرانی سے ملاقات کی ہے۔ وفد میں سید احسان شاہ بخاری، سید غلام شبیر نقوی و دیگر شامل تھے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر دادلو زہرانی کو 23 اکتوبر 2023 کو منعقد ہونے والی شہدائے سانحہ شب عاشور جیکب آباد کی آٹھویں برسی میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا: سانحہ شب عاشور جیکب آباد جو 23 اکتوبر 2015ء کو رونماء ہوا، جیکب آباد کی تاریخ کا المناک واقعہ تھا۔ جس میں 29 افراد شہید اور 59 افراد زخمی ہوئے۔ شہداء اور زخمیوں کی اکثریت کمسن معصوم بچوں پر مشتمل تھی۔ سانحہ شب عاشور کے شہداء کی یاد میں یادگار شہداء ٹاور بنانے کا سندھ حکومت نے وعدہ کیا، جو ابھی تک عملی نا ہو سکا۔

سید احسان شاہ بخاری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: نیکٹا کی فہرست میں موجود دہشت گردوں اور شرپسندوں پر کڑی نظر رکھی جائے۔ جبکہ کالعدم تکفیری گروہ کی نفرت انگیز سرگرمیوں کا سدباب بھی ضروری ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جیکب آباد کے شہداء کی یاد میں ہر سال عظمت شہداء کانفرنس منعقد کی جاتی ہے۔ جبکہ مقتل شہداء پر شمعیں بھی روشن کی جاتی ہیں۔ جس میں جید علماء اور ممتاز شخصیات کے علاوہ شہر جیکب آباد کے سیاسی و سماجی رہنما بھی شریک ہوتے ہیں۔

سانحہ شبِ عاشور جیکب آباد کی تاریخ کا المناک واقعہ تھا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .