۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
عراق شادی سانحہ

حوزہ/ عراق کے صوبہ نینویٰ میں شادی کی تقریب میں آگ لگنے سے کم از کم 113 افراد اپنی جان گنوا بیٹھے اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، مقامی حکام اور ایمرجنسی سروسز کے مطابق مرنے والوں میں دولہا اور دلہن بھی شامل ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے صوبہ نینویٰ میں شادی کی تقریب میں آگ لگنے سے کم از کم 113 افراد اپنی جان گنوا بیٹھے اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، مقامی حکام اور ایمرجنسی سروسز کے مطابق مرنے والوں میں دولہا اور دلہن بھی شامل ہیں۔

آگ مقامی وقت کے مطابق منگل کی رات 10.45 بجے پنڈال میں لگی، نینوا صوبے کے نائب گورنر نے 113 کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے، آگ لگنے کی وجہ ابھی تک پوری طرح واضح نہیں ہے، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق آتش بازی سے یہ آگ لگی۔

مقامی صحافیوں نے تقریب ہال کی جلی ہوئی باقیات کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں، عراق کے سول ڈیفنس ڈائریکٹوریٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ تقریب کے ہال کی تعمیر میں استعمال ہونے والی سستی مصنوعات کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل گئی، بعض مقامی ذرائع نے بتایا کہ انتہائی آتش گیر، کم قیمت تعمیراتی مواد کے استعمال کی وجہ سے، آگ نے ہال کے کچھ حصوں کو منٹوں میں تباہ کر دیا۔

دوسری جانب عراق میں اقوام متحدہ کے دفتر (UNAMI) نے بھی ایک بیان جاری کر کے اس شادی کی تقریب میں آتشزدگی کو ایک دردناک سانحہ قرار دیا اور اس واقعے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے لواحقین کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہوئے زخمیوں کی صحت یابی کے لئے دعا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .