۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا سجاد

حوزہ/ مولانا مرحوم مسلسل 25 سال سے زائد عرصہ تک علوم دینیہ کی تدریس کرتے رہے جن میں مدرسہ امام رضا علیہ السلام اور حوزہ القائم عج بھی شامل ہے ساتھ ہی آپ نے تقریبا 20 سال  مسجد کوثر (ماتم کدہ حسینی ) میں امام جماعت کے فرائض کو انجام دیا و نیز آپ دیگر دینی تبلیغی خدمات سے بھی وابستہ تھے اور مرکزی شیعہ علماء کونسل تلنگانہ کے رکن و مشاور بھی تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حیدر آباد دکن کے معروف عالم دین مولانا مرزا سجاد حسین کی خبر ارتحال پر شیعہ علماء کونسل حیدرآباد تلنگانہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم اناللہ و اناالیہ راجعون

آہ آج شھر حیدرآباد سے ایک اور اہل علم گذر گیا

بیشک ہرذی روح کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے۔ 2 سپٹمبر 2023 بروز ہفتہ علی الصبح حجت الاسلام مولانا مرزا سجاد حسین صاحب قبلہ کے ارتحال کی خبر سن کر نہایت ہی افسوس ہوا ایسا محسوس ہونے لگا جیسے دل پہ سکتہ تاری ہوگیا ہو اور کافی دیر تک ان کی محبت و عطوفت کو یاد کرتا رہا ہمارے اور اہل شھر کے لئے یہ خبر کافی تکلیف دہ تھی مگر اللہ کی مرضی یہی تھی۔

مولانا مرحوم مہمان نواز، خوش اخلاق، ملنسار، منکسر المزاج کے مالک، اور مؤمنین بالخصوص اہل علم کے ہردلعزیز تھے، مولانا مرحوم مسلسل 25 سال سے زائد عرصہ تک علوم دینیہ کی تدریس کرتے رہے جن میں مدرسہ امام رضا علیہ السلام اور حوزہ القائم عج بھی شامل ہے ساتھ ہی آپ نے تقریبا 20 سال مسجد کوثر (ماتم کدہ حسینی ) میں امام جماعت کے فرائض کو انجام دیا و نیز آپ دیگر دینی تبلیغی خدمات سے بھی وابستہ تھے اور مرکزی شیعہ علماء کونسل تلنگانہ کے رکن و مشاور بھی تھے۔

مولانا کی خدمات کو ہرگز فراموش نہیں کیا جا سکتا وہ ہمیشہ ہمارے دلوں میں موجود رہینگے۔ ہم انکے افراد خاندان بالخصوص مرحوم کے والد گرامی مولوی مرزا شبیر حسین صاحب اور برادار بزرگ مولوی مرزا علمدار حسین صاحب کی خدمت میں تسلیت پیش کرتے ہیں اور اللّٰہ کی بارگاہ میں دعا گو ہیں کہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے ہم ہم کو اس سانحہ پر صبر جمیل عطا فرمائے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .