۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا مرزا سجاد حسین

حوزہ/ مرحوم مجمع علماء و خطباء کے رکن تھے اور ہر قدم پر قومی مسائل کے حل و فصل میں شانہ بہ شانہ ساتھ کھڑے رہتے تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا مرزا سجاد حسین کی خبر ارتحال پر مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن کا تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

انا لله وانا اليه راجعون

موت العالم ثلمة في الاسلام ' موت العالم موت العالم

ایک چراغ اور بجھا
آہ مولانا شبیر صاحب قبلہ کے چھوٹے فرزند مولانا مرزا سجاد حسین صاحب قبلہ اس دار فانی سے راہی ملک بقا ہوگئے۔
سبھی اس بات کی گواہی دیں گے وہ نہایت نیک منکسر مزاج اور با عمل عالم تھے۔انہوں نے اپنی عمر پربرکت میں کئی دینی خدمات انجام دی ہیں۔برسوں ماتم کدہ میں بحیثیت پیش امام خدمات انجام دیتے رہے اور حوزۃ القائم میں درس و تدریس کے فرائض نبھاکر قوم کے بچوں کی تربیت کرتے رہے۔
آپ مجمع علماء و خطباء کے رکن تھے اور ہر قدم پر قومی مسائل کے حل و فصل میں شانہ بہ شانہ ساتھ کھڑے رہتے تھے۔
بڑا افسوس ہوا کہ اس کم عمری میں مختصر علالت کے بعد یوں ہم سب کو سوگوار چھوڑ گئے الاوہ سرطوق مبارک میں مرحوم کی نماز جنازہ ادا کی گئ تو حیدرآباد دکن کے علماء دوست مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے عالم دوستی کا ثبوت دیا۔صرف عوام ہی نہیں شہر کے اکثر علماء نے نماز جنازہ میں شرکت کی.. حجت الاسلام مولانا علی حیدر فرشتہ صاحب قبلہ نے نماز جنازہ کی امامت کے فرائض انجام دیے۔
اللہ سبحانہ و تعالی مرحوم کے والد گرامی بھائی بہن بالخصوص رفیقہ حیات اور بچوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اللہ مرحوم کو کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے۔اور مرحوم کی مغفرت فرمائے اور اہل بیت علیہم السلام کے ساتھ محشور فرمائے اور جوار آئمہ علیھم السلام میں جگہ عنایت فرمائے آمین۔

منجانب : مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن انڈیا

تبصرہ ارسال

You are replying to: .