۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا سید ناظم عباس نجفی ہندی

حوزہ/ حجۃ الاسلام مولانا سید ناظم عباس نجفی ہندی ہندوستان میں اترپردیش کے ایک معروف علمی و ادبی شہر ہلور کے رہنے والے تھے۔چند سال سے نجف اشرف،عراق میں اعلیٰ دینی تعلیم کی تحصیل کی غرض سے مقیم تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام مولانا سید ناظم عباس نجفی ہندی کا الحکیم ہاسپیٹل ،نجف اشرف ،عراق میں علاج کے دوران ۳؍ذی الحجہ ۱۴۴۲ھ مطابق ۱۴؍جولائی ۲۰۲۱ء کو انتقال ہو گیا۔

حجۃ الاسلام مولانا سید ناظم عباس نجفی ہندی ہندوستان میں اترپردیش کے ایک معروف علمی و ادبی شہر ہلور کے رہنے والے تھے۔چند سال سے نجف اشرف،عراق میں اعلیٰ دینی تعلیم کی تحصیل کی غرض سے مقیم تھے۔

مرحوم کی نماز جنازہ  بتاریخ ۴؍ذی الحجہ ۱۴۴۲ھ مطابق ۱۵؍ جولائی  ۲۰۲۱ء بوقت ۷؍بجے صبح حرم امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام میں فرزند آیۃ اللہ العظمیٰ الشیخ بشیر حسین نجفی دام ظلہ العالی کی اقتداء میں ادا کی گئی۔اس کے بعد عراق کے قدیمی و تاریخی قبرستان وادی السلام میں علماء و طلباء اور مومنین کی موجودگی میں تدفیں عمل میں آئی۔رضاً بقضائہ و تسلیماً لامرہ۔

مولانا مرحوم کے پسماندگان میں اہلیہ اور دو بیٹے ہیں۔ ربِ دو جہان بطفیل امام ِ زمان عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف مرحوم کو جوار اہل ِ بیت ؑ میں بلند درجات عنایت فرمائے ۔اور جملہ پسماند گان کو صبر جمیل مرحمت فرمائے۔آمین 

مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن کا اظہار تعزیت 

ہم مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن (تلنگانہ) ہندوستان کی جانب سے مولانا مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور تمام لواحقین و متعلقین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔فقط۔والسلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ

شریک غم

حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ
صدر مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن (تلنگانہ) انڈیا
بتاریخ : ۱۵؍ جولائی ۲۰۲۱ء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .