۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
فرشتہ

حوزہ/ مرحوم نے انقلابِ اسلامی کے لئے انتہائی گرانقدر خدمات انجام دیں اور ظالم پہلوی حکومت کے خلاف تحریک میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ انہوں نے انقلاب، نظامِ اسلامی، ملتِ ایران اور تہران کی خدمت میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن (تلنگانہ) ہندوستان کی جانب سے آیت اللہ عباس اختری کی رحلت پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ جسکا مکمل متن حسبِ ذیل ہے:

انا للہ و انا الیہ راجعون

رضاً بقضائہ و تسلیماً لامرہ

دیوار اسلام میں ایک اور شگاف

نہائت رنج و افسوس کے ساتھ یہ خبر وحشت اثر سنی گئی کہ حضرت آیۃ اللہ ’’ عباس علی اختری‘‘ ایران میں مجلس خبرگان رہبری میں مردم تہران کے نمائندہ اس دار فانی سے عالم جاودانی کی جانب رحلت فرما گئے ۔

مرحوم آیۃ اللہ ’’ عباس علی اختری‘‘ نہایت متقی و پرہیزگاراور جیّد عالمِ دین تھے۔اطلاع کے مطابق آپ نے انقلابِ اسلامی کے لئے انتہائی گرانقدر خدمات انجام دیں اور ظالم پہلوی حکومت کے خلاف تحریک میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ انہوں نے انقلاب، نظامِ اسلامی، ملتِ ایران اور تہران کی خدمت میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کیا۔

مرحوم آیۃ اللہ’’ عباس علی اختری کے انتقال پر ملال سے دیوار اسلام میں ایک اورشگاف پیدا ہو گیا ۔ دنیائے تشیع میں ایک با ر پھرغم و الم کا سیاہ بادل چھا گیا۔

حضرت آیۃ اللہ ’’ عباس علی اختری‘ ‘ اعلی اللہ مقامہ کی وفات حسرت آیات پر مہموم و مغموم دل کے ساتھ ہم مجمع علماء وخطباء حیدرآباد دکن کے جملہ اراکین پہلے حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف اور پھر رہبر معظم آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای حفظہ اللہ تعالیٰ، عظام، علمائے اعلام، اساتذہ و طلاب کرام، مرحوم کے غمزدہ خانوادہ اور جمیع مومنین ذوی الاحترام کی خدمات میں بصد ادب تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔اور مرحوم کے علوئے درجات اور جملہ پسماندگان کے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں ۔

شریک غم
مجمع علماء وخطباء حیدرآباد دکن (تلنگانہ) ہندوستان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .