۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا علی حیدر فرشتہ

حوزہ/ مرحوم حجۃالاسلام والمسلمین مولانا سید بیدار حسین حسینی طاب ثراہ ایک بہترین استاد و تجربہ کار معلم کی حیثیت سے ہمیشہ یاد کئے جائیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا علی حیدر فرشتہ، صدر مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن (تلنگانہ ) ہندوستان نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید بیدار حسین حسینی طاب ثراہ کے انتقال سے علمی و مذہبی دنیا میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

مرحوم ہندوستان کی مایہ ناز علمی دینی درسگاہ مدرسہ سلطان المدارس و جامعہ سلطانیہ لکھنو کے تعلیم یافتہ بھی تھے اور پھر اس کے پرنسپل بھی ہوئے۔اس کے علاوہ شیعہ عربی کالج لکھنؤ،جامعۃ التبلیغ لکھنؤ،اور مدرسۃ الواعظین لکھنؤ میں بھی قابل قدر تدریسی خدمات انجام دئے ہیں۔  مرحوم حجۃالاسلام والمسلمین مولانا سید بیدار حسین حسینی طاب ثراہ ایک بہترین استاد و تجربہ کار معلم کی حیثیت سے ہمیشہ یاد کئے جائیں گے۔

ان مختصر الفاظ کے ساتھ ہم مجمع علماء و خطباء حیدرآباد دکن (تلنگانہ) ھندوستان کی جانب سے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔اور جملہ لواحقین و متعلقین و علماء و طلباء و مومنین و مراجع عظام بالخصوص حضرت امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ تبارک و تعالیٰ جوار رحمت مین جگہ مرحمت فرمائے اور جملہ پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔آمین۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .