۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ کاظم العامری کی گرفتاری

حوزہ/ ہم مجمع علماءوواعظین پوروانچل ہندوستان کے ارکان حجۃ الاسلام  والمسلمین شیخ کاظم العمری حفظہ اللہ کی گرفتاری کی گرفتاری  اور حجۃالاسلام والمسلمین شیخ عبد اللطیف الناصر کی غیر عادلانہ سزا کے فیصلہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں او رحکومت سعودی عرب سے جلد سے جلد ان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مبارکپور،اعظم گڑھ(اتر پردیش) ہندوستان/ سوشل میڈیا کے ذریعہ یہ جان کر سخت تکلیف پہونچی کہ سعودی عرب کے سیکورٹی اہلکاروں نے علم و علماء اور شیعیت سے عداوت و دشمنی کا واضح ثبوت دیتے ہوئے مشہور شیعہ عالم دین حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ کاظم العامری حفظہ اللہ کو گرفتار کر لیا جبکہ سعودی عرب کی ظالم عدالت نے شیخ عبد اللطیف الناصر کو بھی آٹھ سال کی سزا سنائی ہے۔

واضح ہو کہ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ کاظم العامر ی مرحوم آیت اللہ شیخ محمد العمری کے فرزند اور مدینہ منورہ میں آیت اللہ العظمی سید علی السیستانی دام ظلہ کے وکیل ہیں۔ان کو 2010 میں بھی گرفتار کیا گیا تھا اور ابھی تک ان کی گرفتاری کا سبب پتہ نہیں چل سکا ہے جبکہ سعودی عرب کے اداروں نے ابھی تک اس بارے میں کوئی وضاحت نہیں دی ہے۔

در ایں اثنا 2019 سے سعودی عرب کی جیل میں بند شیخ عبد اللطیف الناصر کو آٹھ سال کی سزا سنائی گئی ہے۔ ان کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ اپنے خاندان کے ساتھ بحرین جا رہے تھے اور بحرین سے لگنے والی مشترکہ سرحد پر واقع ملک فہد پل پر ان کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ تقریبا ڈھائی سال گزرنے کے بعد اب ان پر چارج شیٹ لگائی گئی اور مقدمے کی کاروائی شروع ہوئی ہے۔

ہم مجمع علماءوواعظین پوروانچل ہندوستان کے ارکان حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ کاظم العمری حفظہ اللہ کی گرفتاری کی گرفتاری اور حجۃالاسلام والمسلمین شیخ عبد اللطیف الناصر کی غیر عادلانہ سزا کے فیصلہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں او رحکومت سعودی عرب سے جلد سے جلد ان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

خیر اندیش

حجۃالاسلام والمسلمین مولانا ابن حسن املوی واعظ
رکن مجمع علماء وواعظین پوروانچل ،ہندوستان

تاریخ : ۱۳؍فروری ۲۰۲۲ء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .