حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نجف اشرف/ جناب زہراء سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے مؤسسہ الکوثر کی جانب سے نجف اشرف میں ساتواں عالمی کانفرنس منعقد ہوا۔
تصویری جھلکیاں: نجف اشرف میں مؤسسہ الکوثر کی جانب سے ساتواں عالمی کانفرنس کا انعقاد
تفصیلات کے مطابق، مؤسسہ الکوثر نے علمین انسٹیٹیوٹ نجف اشرف کے خوبصورت آڈیٹوریم میں جناب زہراء سلام اللہ علیہا کی ولادت کی مناسبت سے ساتواں عالمی کانفرنس کا انعقاد کیا۔
اس کانفرنس میں نجف اشرف کے مراجع عظام کے مکاتب کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ احمد عاملی، حجۃ الاسلام و المسلمین سید رشید، حجۃ الاسلام و المسلمین سید محمد علی بحر العلوم، حجۃ الاسلام و المسلمین سید جعفر حکیم اور حجۃ الاسلام و المسلمین سيد مرتضی کشمیری نے شرکت کی۔
اس کانفرنس میں جہاں حوزہ علمیہ نجف اشرف کی بزرگ شخصیات نے شرکت کی وہاں پر نجف اشرف میں مقیم پاکستان ،آذربائجان، سعودی عرب، لبنان، افریقہ، افغانستان، ہندوستان اور ترکی کے طلباء نے بھی بھرپور شرکت کی۔
کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جبکہ افتتاحی خطاب حجۃ الاسلام و المسلمین آقای شیخ احمد عاملی نے کیا۔حجۃ الاسلام و المسلمین سيدجعفر حکیم اور حجۃ الاسلام و المسلمین سيد مرتضی کشمیری نے کانفرنس میں اپنے کلیدی خطاب فرمائے۔
قابل ذکر ہے کہ اس سال مدرسہ واعظین سے فارغ التحصیل طلباء کو حجۃ الاسلام و المسلمین سيد مرتضی کشمیری کے مبارک ہاتھوں سے اسناد بھی دی گئیں۔پروگرام کے آخر میں مؤسسۃ الكوثر کے مدیر جناب حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ اشرف حسین آخوندزادہ نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔