۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
مؤسسہ آل محمد

حوزہ/شب ولادت با سعادت حضرت علی بن موسی الرضا علیہ السلام کے موقع پر قم المقدس میں مؤسسہ آل محمد کا افتتاح با دست حجۃ الاسلام و المسلمین عالیجناب مولانا سید ضیغم الرضوی کے انجام پایا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شب ولادت با سعادت حضرت علی بن موسی الرضا علیہ السلام کے موقع پر قم المقدس میں مؤسسہ آل محمد کا افتتاح بہ دست حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید ضیغم الرضوی کے انجام پایا۔

 افتتاح کے بعد ایک محفل مقاصدہ کا انعقاد کیا گیا محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسے مولانا سید محمد فرزان نے انجام دیا محفل کی نظامت کو گلزار نے انجام دیا 
دوران محفل جناب ضیغم بارہ بنکوی عسکری امام علی حیدر جناب زمن کانپوری نے اپنے اپنے کلام پیش کئے۔

اسکے بعد مولانا قمر مہدی نے مؤسسہ کے اھداف و مقاصد کو بیان کیا جو درج ذیل ہیں؛ 
1طلبہ کے لئے مکالمہ عربی کی فضا ہموار کرنا اور بعد میں عربی مدرسہ کا قیام۔ 
2 طلبہ کے لئے مکمل ادبیات (صرف نحو تجزیہ ترکیب) کی فضا اچھے اساتذہ کے ذریعے ہموار کرنا۔
3 ادبیات سے متعلق دروس کے لئے مکان کا فراہم کرنا مؤسسہ کے اپنے شرائط کے ساتھ۔
4 سہ ماہی مجلہ کی اشاعت۔
5۔ ترجمہ اور تالیف کا کام۔

بعدہ خطیب جشن حجةالاسلام والمسلمین مولانا سید ضیغم الرضوی نے اپنی تقریر میں علوم آل محمد کی اہمیت و فضیلت پر اور اسکے حاصل کرنے پر مفصل روشنی ڈالی۔ 

بعد جشن مدیر مؤسسہ و حافظ قرآن حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید اصغر نواب نقوی اور اراکین مؤسسہ نے تمام شرکاء کی خدمت میں ولادت باسعادت کی مبارکباد پیش کیا اور ان کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .