۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
گلبرگہ

حوزہ/محفل میں کربلا سے لائے گئے گنبد امام حسین علیہ السلام اور گنبد حضرت عباس علمدار علیہ السلام کے پرچموں کی زیارت کرائی گئی، جو اس سال کربلا میں اربعین کے موقع پر حرم حضرت عباس علیہ السلام کے خادم سے مولانا مرزا صادق علی صاحب کو حاصل ہوا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملکھیڑ ضلع گلبرگہ،جنوب ہندوستان کے صوبہ کرناٹک میں پایا جاتا ہے۔ جو حکومت چالوکیہ 1050ء میں دارالحکومت بھی رہا ہے اس شہر نے بہمنی سلطنت ،دہلی سلطنت ،بیجاپور سلطنت، سلطنت مغل،اور نظام کا دور بھی دیکھا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہاں کے قلعہ ملکھیڑ میں دو شیعہ قدیمی مسجد اور کئی عاشورخانہ بھی پائے جاتے ہیں جو اس بات کا واضح ثبوت ہیں کے ایک دور میں یہ شیعہ مرکز بھی رہا ہے،
یہ ایک ایسا علاقہ تھا جو کافی عرصے سے  علماء و تبلیغی خدمات سے محروم رہا، لیکن مدرسۃ الصادقین گلبرگہ کے ذمہ داران نے اس کمی کو دور کرنے کے لیے پہلے تو مولانا منہال حسین خیرآبادی فاضل قم کو نماز جمعہ و  ماہ محرم اور ماہ رمضان کے لیے بھیجتے رہے اسکے بعد مکمل طور پر ایک مبلغ کی ضرورت محسوس کرتے ہوئے نجفی ہاؤس کے فارغ التحصیل مولانا حاجی محمد علی نجفی کو تبلیغ کی ذمہ داری سونپی، جنہوں نے ١٩٩٩ سے ٢٠١٥  یعنی سترہ سال تک یہاں پر تبلیغ کی ذمہ داریاں انجام دی۔ جسکا نتیجہ یہ ہوا کہ الحمدللہ اب اس سرزمین سے تعلق رکھنے والے دو عالم موجود ہیں۔ خادم حرم مطھر رضوی مولانا اقبال آغا (جامعۃ المصطفی العالمیہ مشہد مقدس) اور حافظ قرآن مولانا مرزا صادق علی بیگ (جامعۃ المصطفی العالمیہ قم) جو ایک سال سے اپنے ہی وطن ملکھیڑ میں تبلیغ کی ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اس سال شہزادی کونین فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیھا کی ولادت پر سالانہ محفل کا اہتمام کیا گیا۔

محفل کا آغاز مکتب ثاراللہ کے نونہالوں نے تلاوت سورہ کوثر اور تواشیح سےکیا۔

اسکے بعد مولانا حاجی محمد علی نجفی نے مومنین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے ساتھ دین بھی بہت ضروری ہے یہ دور ٹیکنالوجی کا دور ہے لہذا اس ٹیکنالوجی کو ہم اپنی دینداری کے لئے استعمال کریں۔

مہمان خصوصی کے طور پر موجود مولانا محمد رضا معروفی صاحب فاضل قم نے اپنے کلام سے مومنین کے قلوب کو منور کیا۔ اور دیگر کئی افراد نےبھی شان حضرت زھرا (ع)میں مدح سرائی کی۔

واضح رہے کہ اس محفل میں کربلا سے لائے گئے گنبد امام حسین علیہ السلام اور گنبد حضرت عباس علمدار علیہ السلام کے پرچموں کی زیارت بھی کرائی گئی، جو اس سال کربلا میں اربعین کے موقع پر حرم حضرت عباس علیہ السلام کے خادم سے مولانا مرزا صادق علی صاحب کو حاصل ہوا تھا
بعدہ رسمی طور پر مسجد مغل ملکھیڑ کی کمیٹی کے اعلان کے بعد ذمہ داران کی گل پوشی بھی کی گئی۔

محفل کے اختتام پر مولانا مرزا صادق علی نے
انجمن محبان اھلبیت (ع) ملکھیڑ اور ثاراللہ ٹرسٹ ملکھیڑ  کے تمام ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا اور محفل میں موجود تمام مقامی مومنین اور شھر گلبرگہ اور شھر حیدرآباد سے تشریف لائے ہوئے مومنین کا بھی شکریہ ادا کیا آخر میں 
دعائے سلامتی امام زمانہ عج کے ساتھ محفل کا اختتام ہوا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .