۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
قم المقدسہ میں اردو زبان شعراء کی موجودگی میں جشن صادقین (ع) منعقد

حوزہ/ انجمن محبان آل یاسین کے زیر انتظام، طلاب جامعۃ الامام امیرالمؤمنین نجفی ہاؤس مقیم ایران کی جانب سے حسینیہ امام صادق (ع) قم المقدسہ میں ولادت باسعادت رسول اکرم (ص) اور امام جعفر صادق (ع) بعنوان جشن صادقین علیہما السلام اپنے پرشکوہ انداز میں منعقد ہوا۔ جس میں شعرا نے دیئے گئے مصرعہ طرح پر بہترین کلام پیش کیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمن محبان آل یاسین کے زیر انتظام، طلاب جامعۃ الامام امیرالمؤمنین نجفی ہاؤس مقیم ایران کی جانب سے حسینیہ امام صادق (ع) قم المقدسہ میں ولادت باسعادت رسول اکرم (ص) اور امام جعفر صادق (ع) بعنوان جشن صادقین علیہما السلام اپنے پرشکوہ انداز میں منعقد ہوا۔جس میں شعرا نے دیئے گئے مصرعہ طرح پر بہترین کلام پیش کیے۔جسکی نظامت کے فرائض جناب غلام پنجتن اور عرفان عالم پوری صاحبان نے انجام دیئے۔

محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور پھر مختلف شعرائے کرام نے غیر طرحی اشعار پیش کیے، غیر طرحی دور ختم ہونے کے بعد حجت الاسلام مولانا ذوالفقار حسین صاحب نے تقریر فرمائی۔ اسکے بعد طرحی دور کا آغاز ہوا محفل میں دو مصرعہ طرح دیئے گئے تھے ’’ اک شیشے میں دو نور بہم دیکھ رہےہیں، اک روح  رسالت ہے اک جان امامت ہے۔

محفل کے اختتام پر قرعہ کشی کے ذریعہ حاضرین میں سے دو افراد کو مشہد مقدس کی زیارت کے لیے منتخب کیا گیا ساتھ ہی طرحی اشعار پیش کرنے والے شعراء میں سے بھی دو شاعر کا سفر زیارت کے لیے انتخاب ہوا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .