۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
قم المقدسہ میں جشن ولایت کا انعقاد

حوزہ/ ہر سال کی طرح امسال بھی انجمن محبان آل یاسین ( طلاب نجفی ہاؤس، مقیم قم ) کی جانب سے عید غدیر کے مناسبت سے  ایک طرحی محفل کا حسینیہ امام صادق علیہ السلام میں انعقاد کیا گیا، جسمیں سر زمین قم المقدسہ کے علماء و طلاب اور مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،قم/ ہر سال کی طرح امسال بھی انجمن محبان آل یاسین ( طلاب نجفی ہاؤس، مقیم قم ) کی جانب سے عید غدیر کے مناسبت سے  ایک طرحی محفل کا حسینیہ امام صادق علیہ السلام میں انعقاد کیا گیا، جسمیں سر زمین قم المقدسہ کے علماء و طلاب اور مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

محفل کی نظامت  جناب عرفان عالم پوری اور جناب میر سرور اعظمی نے انجام دی اور تقریر حجۃ الاسلام والمسلمين مولانا سید لیاقت علی کاظمی صاحب نے کیا۔

جشن میں مختلف شعرائے کرام نے غدیری منظوم نذرانہء عقیدت پیش کیا جس میں استاد الشعراءجناب احتشام زیدی حشم، جناب ندیم صاحب، جناب ضیغم بارہ بنکوی، وجہیہ الحسن جلال پوری وغیرہ نے اشعار پیش کئے اورمحفل کے آخر میں حاضرین اور شعراء کے درمیان میں سے زیارت حضرت امام رضا علیہ السلام کے لیے قرعہ اندازی پیش کی گئی اور محفل غدیر اپنے وقت پر اختتام پذیر ہوئی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .