۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
قم المقدسہ، موسسہ آل محمد صلوات اللہ علیہم میں جشن عید مبعث کا انعقاد

حوزہ/ مؤسسہ فرہنگ معارف آل محمد علیہم السلام میں بعنوانِ بعثت و معراج رسول صلی اللہ علیہ و آلہ سلم محفل مقاصدہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ممتاز عالم دین حجۃ الاسلام عالی جناب مولانا احتشام صاحب جونپور و حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا عسکری امام خان صاحب اور دیگر معزز شعراء کرام نے سرکار دو عالم کی خدمت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ/ موسسہ فرہنگ معارف آل محمد علیہم السلام میں بعنوانِ بعثت و معراج رسول صلی اللہ علیہ و آلہ سلم محفل مقاصدہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ممتاز عالم دین حجۃالاسلام عالی جناب مولانا احتشام صاحب جونپور و حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا عسکری امام خان صاحب اور دیگر معزز شعراء کرام نے سرکار دو عالم کی خدمت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ اسکے بعد مولانا قمر مہدی صاحب نے ایک مختصر تقریر میں مؤسسہ کی کارکردگی بیان فرمائی۔

اس محفل میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدیر فرہنگ کل جامعہ المصطفی العالمیہ جناب رضائی و مدیر معاون فرحنگی علوم انسانی و مسول قرآن جناب قربانی نے شرکت کرکے بزم کو منور فرمایا۔

پروگرام میں وہ طلاب جنہوں نے تجوید قرآن کریم کے درس میں شرکت کی اور امتحان میں کامیاب ہوئے انہیں انعامات سے نوازا گیا۔ ساتھ ہی عید مبعث کی مناسبت سے نذر کا بھی احتمام کیا گیا تھا۔

آخر میں بانئ مؤسسہ فرہنگ معارف آل محمد علیہم حجۃالاسلام والمسلمین حافظ مولانا اصغر نواب صاحب نے لوگوں کا صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .