۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
کرگل

حوزہ/ عید غدیر خم کی پر برکت دن کی مناسبت سے سانکو میں انجمن صاحب الزمان عج کے زیر اہتمام چل رہے دینی مکاتب (دارالثقلین ) کے طلباء و طالبات کی جانب سے ایک پر وقار جشن کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عید اللہ اکبر ،روز ولایت و امامت ،عید غدیر خم کی پر برکت دن کی مناسبت سے سانکو میں انجمن صاحب الزمان عج کے زیر اہتمام چل رہے دینی مکاتب (دارالثقلین ) کے طلباء و طالبات کی جانب سے ایک پر وقار جشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تقریبا 13 دارالثقلین کے طلبا و طالبات اور منتظمین و اساتید کرام نے شرکت کی اور اپنی تقاریر ،منقبت خوانی اور عالمی سطح پر متعدد زبانوں میں ترجمہ ہوئے سرود سلام فرماندہ کو الگ الگ بانوں میں پیش کرکے محفل نورانی کی نورانیت کو دوبالا کیا ۔

کرگل میں دینی مکاتب "دارالثقلین" انجمن صاحب الزمان (عج) کی جانب سے پر وقار جشن کا انعقاد

یہ محفل جو صبح ساڑھے دس بجے سے شروع ہوئی اور نماز ظہرین تک جاری رہی ۔آخر میں مسئول امور مکاتب جناب حجت الاسلام و المسلمین سید جعفر رضوی نے تمام دارالثقلین کے اساتذہ کرام ،منتظمیں اور ہونہار طلاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس قلیل مدت میں شاندار آمادگی پر داد تحسین پیش کیا۔محفل کے آخر میں ممتاز کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلاب کو ہدیہ سے نوازا گیا ۔

کرگل میں دینی مکاتب "دارالثقلین" انجمن صاحب الزمان (عج) کی جانب سے پر وقار جشن کا انعقاد

واضح رہے کہ اس دوران پروگرام میں حجت الاسلام شیخ خادم آخوندی اور حجت الاسلام شیخ مسلم صادقی وائس چیئرمین بسیج روحانیون نے ججز کے فرائض کو با احسن انجام دیا۔ قابل ذکر ہے کہ اساتید کرام کی طرف سے اظہار خیال کرتے ہوئے جناب منصور مہدی استاد دارالثقلین فاطمۃ الزھراء یوقمہ نے اس طرح کے برنامہ کی اجرائی کےلئے مسولین محترم کو سراہتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا۔

کرگل میں دینی مکاتب "دارالثقلین" انجمن صاحب الزمان (عج) کی جانب سے پر وقار جشن کا انعقاد

کرگل میں دینی مکاتب "دارالثقلین" انجمن صاحب الزمان (عج) کی جانب سے پر وقار جشن کا انعقاد

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .