حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ادارہ انجمن صاحب الزمان( عج) کی ایک ذیلی شاخ جو کہ رضاکار نوجوانوں پر مشتمل ہے اور بسیج بقیۃ اللہ انجمن صاحب الزمان( عج) کے نام سے موسوم ہے ۔یہ تنظیم فی سبیل اللہ دینی اور سماجی خدمات میں سرگرم رہتی ہے، خواہ وہ مراسم دینی کےلئے زمینہ سازی ہو یا قدرتی آفات کے وقت فوری طور امداد رسانی کا کام ہو، یہ رضاکار تنظیم ہر وقت پیش پیش رہتی ہے ۔گزشتہ اور رواں سال سانکو اور تے سورو کے علاقوں میں متعدد مقامات پر جو سیلاب آئے اس میں ہمیشہ یہ رضاکار جوانان سب سے پہلے متاثرہ مقامات پر پہونچ کر سیلاب کے رخ کو آبادی والی سمت سے موڑ کر جانی نقصان سے بچانے اور مالی نقصانات کو کم سے کم کرنے کے لئے اس تنظیم نے پہونچ کر اپنا فرض ادا کیا ۔
لہذا ان کی اسی طرح کی کاوشوں کی اعتراف میں اور اسے قابل ستائش سمجھتے ہوئے مورخہ 15 اگست کو وطن عزیز آزاد ہوکر 75 سال پورا ہونے پر " آزادی کی امرت مہاتسو " کی تقریب میں ضلع صدر مقام پر لداخ خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل کرگل کے چیئرمین و چیف ایگزیکٹیو کونسلر جناب الحاج فیروز احمد خان اور ضلع ترقیاتی کمشنر جناب سنتوس سکھدیو کے ہاتھوں دو الگ الگ اعزازی اسناد سے نوازا گیا جسے بسیج بقیۃ اللہ کے وائس چیئرمین جناب طاہر حسین ساگر نے وصول کیا، علاوہ ازایں سانکو سب ڈیویژن پر منعقد ہونے والی تقریب میں بھی جناب ایس ڈی ایم سانکو نے بھی اعزازی سند سے اس تنظیم کو نوازا ہے۔