۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
کرگل

حوزہ/ مورخہ 3 جون کو انجمن صاحب الزمان (عج) کے چیئرمین شیخ صادق بلاغی، نے رہبر معظم کے دفتر کے بین الاقوامی امور کے سربراہ حجۃ السلام والمسلمین محمد مروج سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مورخہ 3 جون کو انجمن صاحب الزمان (عج) کے چیئرمین شیخ صادق بلاغی، نے حجۃ السلام ڈاکٹر شیخ ذاکر ناصری حجۃ السلام شیخ الطاف حسین منتظری کے ہمراہ دفتر مقام معظم رہبری میں بین الاقوامی امور کے سربراہ حجۃ السلام والمسلمین محمد مروج سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں شیخ بلاغی نے مختصر وقت میں ادارہ انجمن صاحب الزمان (عج) اور بانی انجمن صاحب الزمان (عج) کی معرفی کے ساتھ ساتھ انجمن کی چند سالہ کارکردگی اور ثقافتی، سماجی اور دینی خدمات کو تحریری اور شفاہی صورت میں پیش کیا، نیز نمائندہ محترم نے حسینیہ حضرت بقیہ اللہ الاعظم (عج) قم المقدسہ کی کاکردگی سے بھی آگاہ کیا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین محمد مروج نے انجمن صاحب الزمان (عج) اور حسینیہ حضرت بقیہ اللہ الاعظم (عج) کی خدمات اور کارکردگی کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بیشتر خدمات دینی انجام دینے کی خواہش ظاہر کی، نیز کرگل لداخ کے مختلف اور ضروری موضوعات پر بھی گفتگو بھی کی۔

موصوف نے علما اور روحانیت کی اہم ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تمام قوموں کو مھدویت سے آشنائی اور ظہور امام زمانہ (عج) کے لئے زمینہ سازی کی ضرورت پر تاکید کیا۔

انہوں نے آخر میں مولائے کائنات (ع) کے چند زرین اقوال کے ساتھ وعظ و نصیحت کی، ساتھ ہی تمام کرگل کے مومنین اور عوام کو رہبر معظم کی طرف سے اور اپنی جانب سے سلام و دعا کے ساتھ سب کی سلامتی کے لئے بارگاہ خداوندی میں دعا کی۔

انجمن صاحب الزمان کرگل کے چیئرمین کی رہبر معظم کے بین الاقوامی امور کے سربراہ کے ساتھ ملاقات

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .