۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
کرگل

حوزہ/ حجت الاسلام و المسلمین جناب شیخ محمد حسین لطفی سابقہ چیرمین آی کے ایم ٹی امام جمعہ مصلی امام خمینی(رح)کرگل نے مقام معظم رہبری کے دفتر میں حجت الاسلام والمسلمین سید محمد حسینی سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجت الاسلام و المسلمین جناب شیخ محمد حسین لطفی سابقہ چیرمین آی کے ایم ٹی امام جمعہ مصلی امام خمینی(رح)کرگل نے مقام معظم رہبری کے دفتر میں حجت الاسلام والمسلمین سید محمد حسینی سے ملاقات کی۔

موصوف نے ملت کرگل کا تعارف کرتے ہوئے سماجی،اجتماعی اور مذہبی اہم مسائل کے حوالے سے اہم گفتگو کی اور امام خمینی میمورل ٹرست کے مسؤلین کے گرانقدر خدمات کو بیان کرتے ہوئے آیندہ آنے والے نسل کے لیے بہترین پلیٹ فارم بنانے اور قوم و ملت کے ترقی کیلئے کوشاں رہنے کے بارے میں بھی ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

جناب حجت الاسلام والمسلمین سید محمد حسینی نے کہا کہ ہم ملت غیور کرگل کے ہر فعالیت پر نظر رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملت کرگل انقلابی ،عاشق رہبری اور دینی جذبہ رکھنے والے لوگ ہیں اس سال مطہری پپلک سکول كرگل میں پڑنے والے بچوں کے ترانہ "سلام فرماندہ" کو ایک قابل تحسین اور عاشق نظام ولایت ہونے کا ایک بہترین نمونہ بتایا نئز باقی خدمات کو بھی خوب سراہا۔ انہوں نے کہا ملت کرگل کو باقی ملت کے لیے ایک نمونہ اور رول موڈل قرار دیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .