۱۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۵ شوال ۱۴۴۵ | May 4, 2024
امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل

حوزہ/ امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے جانب سے شہید دانشمند اسلام ڈاکٹر محسن فخری زادہ کے ایصال ثواب کیلئے مصلاي امام خمینی منجی میں ایک مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 4 دسمبر 2020 کو قبل از نماز جمعہ امام خمینی میموریل ٹرسٹ کرگل کے جانب سے شہید دانشمند اسلام ڈاکٹر محسن فخری زادہ کے ایصال ثواب کیلئے مصلاي امام خمینی منجی میں ایک مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  مجلس کا آغاز اجتماعی قرآن خوانی سے ہوا، اس کے بعد علماء شہید کو سنہرے الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

اس کے بعد چیئرمین آئی کے ایم ٹی حجت الاسلام شیخ صادق رجائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہید ڈاکٹر محسن فخری زادہ کی شہادت انبیاء اور ائمہ کے مشن کا تسلسل ہے اور شہادت کا یہ سلسلہ ائمہ اطہار علیہم السلام کے غیر موجودگی میں بھی جاری ہے جو انقلابِ اسلامی کے نعمت کا ثمرہ ہے اورآج ہمارے دور میں بھی شہادت کی آرزو قابل تحقق و توافق ہے۔اُنہوں نے آج کی دور میں حفظ نظام اسلام کو اوجب واجبات ہونے کی بات پر زور دیا، جس کیلئے شہید فخری زادہ اور شہید حاج قاسم سلیمانی جیسے عظیم ہستیوں نے جان نچھاور کیے ہیں۔ جو مومنین کیلئے ایک باقاعدہ مکتب کی حیثیت رکھتی ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ شہید بیک وقت دانا اور فہمیدہ ہوتا ہے جو شہادت اور قربانی کے بھر پور فہم کے ساتھ ہی میدان میں آتے ہیں۔

چیئرمین آئی کے ایم ٹی کرگل نے امام راحل کی تربیت یافتہ ہزاروں شہیدوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج دشمن ان جیالوں کے شہادتوں کی وجہ سے دنیا میں عدل و انصاف کی حکومت قائم ہونے کی ڈر سے وحشت زدہ ہوچکا ہے۔

اپنے تقریر کے آخر میں اُنہوں نے مومنین پر زور دیا کہ اگر  زمانہ کو امام زمانہ کے حوالے کرنا ہو تو ہر ایک کو اپنے وظیفے پر کار بند رہنا ہوگا۔جس کے لیے شہید فخری زادہ ایک بہترین نمونہ ہے۔اُنہوں نے مومنین لداخ کی جانب سے مقام معظّم رہبری کے خدمت میں تسلیت پیش کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .