۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
ڈاکٹر کلب صادق طاب ثراہ

حوزہ/ ہندوستان میں نمائندہ ولی فقیہ حجت الاسلام والسلمین جناب مہدوی پور نے لکھنؤ جاکر حکیم امت جناب ڈاکٹر کلب صادق کے اہلخانہ کو رہبرمعظم کا تعزیتی پیغام پہنچایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 2 دسمبر شہر لکھنو میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی جانب سے ہندوستان میں موجود نمائندے آیت اللہ مہدی مہدوی پورنے لکھنو پہنچ کر رہبر معظم کی طرف سے مولانا ڈاکٹرکلب صادق صاحب مرحوم کے اہل خانہ کو تعزیت و تسلیت پیش کی اور ان کا پیغام پہنچایا۔

واضح رہے کی رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے خاص طور پر اپنے نمائندے کو لکھنو بھیج کر تعزیت و تسلیت پیش کی۔

حجت الاسلام مہدی مہدوی پور نے کہا کہ مجھے خاص طور پر رہبر معظم  نے لکھنو جانے کے لئے کہا تاکہ میں مولانا ڈاکٹر کلب صادق صاحب مرحوم کے اہل خانہ کی خدمت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر معظم کی طرف سے ان کا مخصوص سلام اور تعزیت نامہ پیش کروں، کیونکہ ایران کے رہبر معظم، مرحوم و مغفور سے اچھی طرح واقف تھے اور ان کا بہت احترام کرتے تھے، اسلئے کہ ڈاکٹر کلب صادق صاحب مرحوم کی ہندوستان میں مختلف ادیان و مذاہب کے درمیان اتحاد و اتفاق کی کوششوں اور سعی مسلسل سے واقف و مطلع تھے اور مرحوم کی تعریف کیا کرتے تھے۔

اسی طرح تعلیمی میدان نیز اسکول و کالج کے قیام کے سلسلہ میں ڈاکٹر کلب صادق مرحوم کی گرانقدر خدمات اور جہد مسلسل پر ان کی قدر دانی کرتے اور شکر گزار تھے۔
میں درگاہ خداوندی میں دعاگزار ہوں کہ مرحوم و مغفور کو ان کے اجداد گرامی کے ساتھ محشور
فرمائے اور لواحقین و پسماندگان کو صبر جمیل اور اجر جزیل عنایت فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .