۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
نرس ڈے کی مناسبت سے نرسز کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

حوزہ/ بی بی زینب نے پوری تاریخ کو صنف نسواں کی عظیم فکری و جذباتی قوت سے روشناس کرایا۔ ایک تو آپ نے یہ ثابت کیا کہ عورت صبر و بردباری کا بحر بیکراں ہے دوسرے یہ کہ عورت دانشمندی و تدبیر کی بلند چوٹی بن سکتی ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بنت علی حضرت زینب کبری سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت اور ایران میں منائے جانے والے یوم تیماردار (نرس ڈے) کی مناسبت سے نرسز اور طبی شعبے کے شہیدوں کے اہل خانہ نے رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات کی۔

تصویری جھلکیاں: نرس ڈے کی مناسبت سے نرسز کی رہبر انقلاب اسلامی سے ملاقات

اس موقع پر رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں کچھ نکات کا ذکر کیا:
بی بی زینب نے پوری تاریخ کو صنف نسواں کی عظیم فکری و جذباتی قوت سے روشناس کرایا۔ ایک تو آپ نے یہ ثابت کیا کہ عورت صبر و بردباری کا بحر بیکراں ہے دوسرے یہ کہ عورت دانشمندی و تدبیر کی بلند چوٹی بن سکتی ہے۔

نرسز اطمینان قلب کا ذریعہ ہیں، کس کے اطمینان قلب کا ذریعہ؟ ایک تو خود بیمار کے اور دوسرے بیمار کے اہل خانہ کے لئے، تیسرے سارے عوام کے لئے۔ اگر نرسز نہ ہوں تو سب اضطراب و تشویش میں مبتلا ہوں گے۔

دین اسلام میں سیر و سلوک اور کمال کی منزل تک رسائی کا ایک ذریعہ عوام کی خدمت ہے۔ آپ نرسز جب اپنے پیشے کے مطابق اپنے کام میں مصروف ہوں تو گویا آپ سیر و سلوک الہی کے راستے پر گامزن ہیں۔

نرسز کی سخت کوشی اور مشقتوں کی فنکارانہ تصویرکشی کے میدان میں کما حقہ کام نہیں ہوا ہے۔ اہل ہنر کے بقول یہ مشقتیں ڈرامائی موضوع اور عظیم ثقافتی سرمایہ ہے جس کی بنیاد پر فنکارانہ شاہکار تیار کئے جانے چاہئے۔

تفصیلی خبر کچھ دیر میں....

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .