۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
رهبر معظم انقلاب

حوزہ/ رہبر معظم انقلاب نے حضرت زینب (س) کے یوم ولادت کے موقع پر ٹیلیویژن پر اپنے خطاب میں کہا:کرونا کے دنوں میں نرسوں کی جدوجہد نے انہیں لوگوں کی نگاہ میں پہلے سے کہیں زیادہ عزیز بنا دیا ہے۔ انہوں نے کرونا کے ایام میں معمول سے کہیں زیادہ مشکل اور پریشان کن حالات میں بہت اچھا کام کیا ایسے مناظر اور سرگرمیاں دکھائیں جو واقعی حیرت انگیز ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حضرت زینب کبری(س) کے یوم پیدائش کے موقع پر ٹیلی ویژن پر لائیو نشر ہونے والی تقریر میں آج صبح (اتوار) اسلامی انقلاب کے سپریم لیڈر حضرت آیت‌الله خامنه‌ای نے آج کی دن کی مناسبت یعنی نرسوں کے دن کے موقع پر اس مبارک دن کو تمام نرسوں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں مریضوں کے لئے رحمت کا فرشتہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا: ہمارے لئے انتہائی عزیز ان  نرسوں نے کورونا کے دوران ، ان حالات میں کہ جو معمول سے کہیں زیادہ مشکل اور پریشان تھے ، بہت زیادہ اور کٹھن  کام ریکارڈ کرایا اور ایسے مناظر اور سرگرمیاں دکھائیں جو واقعی حیرت انگیز ہیں۔

آیت اللہ خامنہ ای نے کرونا میں ان نرسوں کو کھونے والے افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور مریض کی جسمانی بحالی اور ذہنی سکون میں نرس کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: "جسمانی بحالی کے میدان میں ، نرس ڈاکٹر کی شراکت دار اور معاون ہے۔ اس سے قطع نظر کہ ڈاکٹر کتنا ہی باشعور اور قابل ہو ، نرس کی کمی مریض کی جسمانی بحالی کو مشکل بنا سکتی ہے"۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ  مریض کی نفسیاتی مدد کے سلسلہ  میں ان تیماردار افراد کی ایک  مسکراہٹ یا ان کا حسن سلوک اور مریض سے اچھے انداز میں پیش آنے والی نرس در حقیقت اس مریض کے بیماری کے غم اور ذہنی اضطراب کو کم کرنے کا باعث بنتی ہے اور یہ چیز اسلام کی اعلی اقدار میں سے ایک ہے۔

انہوں نے فرمایا: کورونا کی مدت میں اس موذی وائرس سے  انفیکشن کے امکانات اور خطرے کی وجہ سے نرسوں کا کام اور بھی زیادہ  مشکل اور پُرخطر ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا: کرونا کے دنوں میں نرسوں کی جدوجہد نے انہیں لوگوں کی نگاہ میں پہلے سے کہیں زیادہ عزیز بنا دیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نرسوں کی کوششوں اور قربانیوں کے جواب میں حکومتی عہدیداروں کے فرائض اور ذمہ داریوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: نرسز کی فلاح و بہبود کے لئے بنائے جانے والے قانون پر عمل کرنے کی ضرورت ہے کہ جو کچھ عرصہ پہلے تصویب پایا تھا لیکن  بدقمتی سے ابھی تک لاگو نہیں ہو سکا ہے۔

حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا: "نرسوں کی خدمات حاصل کرنا ایک انتہائی اہم،  ضروری اور بہت اچھا کام ہے۔ جس پر سنجیدگی سے عمل کیا جانا چاہئے تاکہ نرسوں کی صورتحال ایسی ہو کہ وہ محفوظ طریقے سے کام کر سکیں اور ان کے اہل خانہ بھی ان کو دی جانے والی خدمات اور ان کی صورتحال سے مطمئن ہوں۔"

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .