حوزہ نیوز ایجنسی کے صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے کرمانشاہ میں حجت الاسلام مختار سلیمانی نے اردگان کے مداخلت پسندانہ بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ترکی کے وزیر اعظم کی اسٹریٹجک غلطی کیلئے یہی کافی ہے کہ بی بی سی نے ان کے علیحدگی پسندانہ اقدامات کی سرکاری طور پر حمایت کی۔
حوزہ علمیہ حافظین قرآن الحاج شہباز خان کے سربراہ نے مزید کہا کہ ایران کے آذری زبان بولنے والے غیور عوام ، ایران کے انتہائی انقلابی اور وفادار لوگوں میں سے ہیں اور انہوں نے ہزاروں شہداء کو اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے قربان کیا ہے ، ایران سے آذربائیجان کی علیحدگی ایک خواب غفلت کی مانند ہے جسے اردگان دیکھ رہا ہے۔
حجت الاسلام سلیمانی نے کہا کہ اردگان کو یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ انہوں نے باکو میں جو غلط نظم پڑھی تھی وہ شمالی ارس کے علاقے کو اپنے آبائی علاقہ ایران سے جبری طور پر علیحدگی کرنے کے بارے میں ہے ، حالانکہ انہیں یہ معلوم نہیں تھا کہ وہ جمہوریہ آذربائیجان کی آزادی کے خلاف بات کر رہے ہیں۔
حوزہ علمیہ حافظین قرآن کے سربراہ نے یہ بات واضح کرتے ہوئے کہا کہ ترکی حکومت کے خلاف ریاستہائے متحدہ امریکہ اور صہیونیوں کی حمایت یافتہ فوجی بغاوت کے دوران ، شہید میجر جنرل قاسم سلیمانی کے اردگان کو دیئے جانے والے مشوروں کی وجہ سے اس کا تختہ الٹنے سے بچ گیا تھا۔
حجت الاسلام سلیمانی نے بیان کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا گوشہ گوشہ ، باکری سے لے کر سلیمانیوں کے دفاعی کمانڈروں کے خون سے مزین ہے اور اردگان کی مداخلت پسندی کے تبصرے کے ردعمل میں تبریزی عوام کا اجتماع ہرزہ سرائی کرنے والوں کے منہ پر ایک زبردست طمانچہ تھا۔
حجت الاسلام سلیمانی نے اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور عراق سمیت شامی عوام ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کی جانب سے مزاحمت و مقاومت کو دھوکہ دینے اور داعشی دہشت گردوں کے لئے ان کی مکمل حمایت کو فراموش نہیں کریں گے۔
آخر میں ، انہوں نے کہا کہ آذربائیجان اور ترکی کے ایرانی بھائی اور مسلمان عوام بخوبی واقف ہیں کہ دہشتگردوں اور داعش کے حامی اردگان کی لاپرواہ باتیں اور اقدامات اب بھی امریکہ اور صہیونیوں کے اشاروں کے مطابق ہیں۔