۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
سید مختار حسین جعفری

حوزہ/ مدیر حوزہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ نہیں چاہتا کہ دنیا سے غربت اور جہالت کا خاتمہ ہو  بلکہ امریکہ پوری دنیا میں جہالت اور  غربت پھیلا کے اپنی بالا دستی کو قائم رکھنا چاہتا ہے کہ جو انسانیت  کے لئے ایک نقصان دہ چیز ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں و کشمیر کے برجستہ عالم دین حجۃ الاسلام و المسلمین سید مختار حسین جعفری، مدیر حوزہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام نے اپنے بیان میں کہا کہ جامعۃ المصطفی المعالمیہ کہ جو ایک عالمی ادارہ ہے اور یہ صرف تعلیمی اور تربیتی میدانوں میں کام کرتا ہے اور اس کا مقصد دنیا میں علم کا پرچار ہے اور علم پھیلانا ہے، ایسے ادارے پر امریکہ کی جانب سے پابندی عائد کرنا ایک ایسا اقدام ہے کہ جو امریکی حکومت کے منشور کے پیش نظر کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کیونکہ امریکہ سے صرف اسی قسم کے اقدامات کی توقع کی جا سکتی ہے اور انسانوں کے فلاح و بھبود کے سلسلے میں امریکہ کی جانب سے کوئی کام سرانجام ہونا متوقع نہیں ہے، عالمی امن کے لئے امریکہ کوئی کام کرے یہ متوقع نہیں ہے، دنیا کے مستضعف اور کمزور انسانوں کے لئے امریکہ کوئی مدد کرے یہ بالکل متوقع نہیں ہے۔

مولانا موصوف نے کہا کہ امریکہ شیطان بزرگ ہے اور شیطان سے اسی قسم کی شیطنت کی توقع کی جا سکتی ہے ، اور شیطان نیک کاموں کی راہ میں روڑے نہ اٹکائے یہ بھی ممکن نہیں ہے ، لہذا  اس سے بھی زیادہ بد تر اقدامات کی امریکہ سے توقع کی جا سکتی ہے لیکن اس اقدام کے ذریعے سے امریکہ نے نہ صرف ایران کو نشانہ بنانے کی حماقت کی بلکہ دنیا کے وہ تمام ممالک کہ جہاں پر جامعۃ المصطفی العالمیہ کام کر رہی ہے اور مسلمانوں کو اس سے فائیدہ ہو رہا ہے اور تشنگان علم کی پیاس بجھائی جا رہی ہے، ان تمام ممالک کے خلاف امریکہ کے اس اقدام کو ایک حملہ تصور کیا جائے گا  اور  اس سے یہ بات ظاہر ہوجائے گی کہ امریکہ علم، انسانیت  اور انسانی اقدار کا دشمن ہے اور ہر اس چیز کا دشمن ہے کہ جس سے انسانوں کو فائیدہ ہو سکتا ہے، کیونکہ امریکہ نہیں چاہتا کہ دنیا کے دوسرے ممالک بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہوں اور عالمی ترقی میں شامل ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ نہیں چاہتا کہ دنیا سے غربت اور جہالت کا خاتمہ ہو  بلکہ امریکہ پوری دنیا میں جہالت اور  غربت پھیلا کے اپنی بالا دستی کو قائم رکھنا چاہتا ہے کہ جو انسانیت  کے لئے ایک نقصان دہ چیز ہے۔

مزید کہا کہ امریکہ نے اپنے اس اقدام کے ذریعے یہ  ثابت کر دیا ہے کہ وہ پوری دنیا کے لئے ایک بہت بڑا خطرہ ہے ا ور  امریکہ سے بڑا دہشت گردی کا نیٹ ورک پوری دنیا میں  اور کہیں نہیں ہے ۔

مدیر حوزہ علمیہ امام محمد باقر علیہ السلام نے کہا کہ دنیا کے وہ تمام مسلمان ممالک کہ جہاں جامعۃ المصطفی العالمیہ کی شاخیں کام کر  رہی ہیں  انہیں ہوشیاری سے کام لیتے ہوئے امریکہ کے اس اقدام کی مذمت کرنی چاہئے اس لئے کہ یہ ان ممالک کی ترقی  اور فلاح و بھبود پر امریکہ کی طرف سے حملہ ہے  ۔ امریکہ جان چکا ہے کہ علم ہی کے ذریعے سے اس کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے اور کیا گیا ہے  اور علم کا بہترین منبع وہی  علوم ہیں کہ جو جامعۃ المصطفی العالمیہ میں  پڑھائے جا رہے ہیں اور ان کے ذریعے سے امریکہ  کی شیطنت، سامراجیت اور اس کی استعماری و استسماری  حرکتوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہےاور امریکہ نہیں چاہتا کہ دنیا  کے تمام ممالک ترقی کی راہ پر گامزن ہو کے خود کو امریکہ سے بے نیاز سمجھنے لگیں۔

آخر میں کہا کہ ہم امریکہ کے اس اقدام کی سخت مذمت کرتے ہیں اور اس کو ایک انتہائی  انسان دشمن اور انسانیت کے خلاف  جارحیت اور دہشتگردی سے تعبیر کرتے ہیں۔
خداوند متعال سے دعا گو ہیں  کہ وہ ایسے شیطانوں سے انسانیت کو محفوظ رکھے اور ان شیطانوں کا کہ جن کی یہ حرکتیں دنیا میں عام ہو رہی ہیں  ان کا قلع قمع فرمائے اور ان کو دنیا سے نیست و نابود فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .