۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
کشمیر

حوزہ/ مقامی آبادی نے ضلع انتظامیہ بڈگام اور علاقہ کے ذمہ داران پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز علاقہ میں گولیوں کی گن گرج سے سنسنی پھیل جاتی ہے اور ہم سہم کر گھروں میں رہ جاتے ہیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے ضلع بڈگام میں ایک خاتون حادثاتی طور گولی لگنے سے زخمی ہوگئی ۔ضلع کے وولنہ ایچھ گام میں لوگ اس وقت سہم کر رہ گئے جب علاقہ میں گولیوں کی گن گرج سنائی دی گئی ۔اس دوران فاطمہ نامی خاتون اپنے ہی گھر میں گولی لگنے سے زخمی ہوگئی۔فاطمہ کے زخمی ہونے کی خبر پھیلتے ہی علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور وہاں مقامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد جمع ہوگئی ۔

لوگوں نے زخمی خاتون کوآنا فانا علاج کیلئے ضلع اسپتال بڈگام پہنچایا جہاں انہیں علاج و معالجہ کے بعد رخصت کردیا گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق ائر پورٹ پرائر فورس ونگ کا تربیتی کیمپ ہے تربیت کے دوران گولی علاقہ میں آکر فاطمہ کے دائیں ٹانگ میں جالگی ۔ان کا کہنا ہے اگرچہ ائر فورس انتظامیہ نے علاقہ کا دورہ کرکے معذرت مانگی تاہم فورسز نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے ہمیں آج تک اس سلسلے میں آگاہ نہیں کیا۔مقامی آبادی نے ضلع انتظامیہ بڈگام اور علاقہ کے ذمہ داران پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ آئے روز علاقہ میں گولیوں کی گن گرج سے سنسنی پھیل جاتی ہے اور ہم سہم کر گھروں میں رہ جاتے ہیں ۔

ان کا کہنا کہ علاقہ میں مکانوں کے چھتوں اور پانی کی ٹینکیوں پرآئے روز گولیاں لگ جاتی ہیں لیکن انتظامیہ ہمارے جانوں کے تحفظ کے لئے کوئی اقدامات نہیں اٹھارہے ہیں ۔دریں اثناء مقامی آبادی نے دودپتھری روڑ پر ضلع انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے کئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .