۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا سید علی گوہر

حوزہ/ مولانا علی گوہر کے جسد خاکی کو آج دوپہر 1 بجے انکے وطن منصور پور، مظفرنگر، انڈیا میں سپرد خاک کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کم و بیش ایک سال سے کینسر جیسی موذی بیماری میں مبتلا رہے مولانا سید علی گوہر نے کل شام 8 دسمبر 2020 کو آخری سانس لیکر اس دار فنا کو ہمیشہ کیلئے الوداع کہا اور اپنے اہل خانہ، عزیز و اقارب کو غمزدہ کردیا۔ مولانا علی گوہر کے جسد خاکی کو آج دوپہر 1 بجے انکے وطن منصور پور، مظفرنگر، انڈیا میں سپرد خاک کیا گیا۔

مولانا عامر نوگانوی حوزہ نیوز ایجنسی کے صحافی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مولانا مرحوم  کی حوزوی تعلیم کا آغاز مدرسہ جامعۃ التبلیغ لکھنؤ سے ہوا اور اس کے بعد اپنے اس سفر تعلیم کو جاری رکھنے کیلئے حوزہ علمیہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا، شام تشریف لے گئے جہاں مولانا ایک عرصہ علوم آل محمد علیہم السلام حاصل کرنے میں کوشاں رہے۔  شام سے واپسی کے بعد ہندوستان کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں دینی تبلیغ و ترویج کے فرائض انجام دیے۔

قابل ذکر ہے کہ مولانا مرحوم نے شہر آگرہ میں بھی امام جمعہ کی حیثیت سے اپنے تبلیغی فرائض کو انجام دیا۔ تمام مومنین سے التماس ہے کہ آج شب مولانا موصوف کیلئے نماز وحشت قبر پڑھیں اور دعا کریں کہ خداوند متعال اہلبیت علیہم السلام کے طفیل و تصدق میں مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین۔

جو زندہ ہے وہ موت کی تکلیف سہے گا
جب احمد مرسل نہ رہے کون رہے گا

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .