حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رئیس جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم و رکن مجلس خبرگان رہبری الحاج آیت اللہ یزدی کے انتقال پر شیعہ فیڈریشن جموں و کشمیر نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
شیعہ فیڈریشن کے تعزیتی پیغام کے مطابق سرپرست اعلیٰ مولانا سید مختار حسین جعفری، صدر فیڈریشن عاشق حسین خان ،مولانا سید کرامت حسین جعفری،مولانا سیدمحمد کوثر جعفری،مولانا سید زوار حسین جعفری،مولانا سید انعام علی نقوی،مولانا سید ظہور حسین جعفری ،مولانا سید عابد حسین جعفری،مولانا سید نذیر حسین،مولانا سلیمان ،مولانا بشیر حسین،فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سید امیر حسین جعفری،ترجمان اعلیٰ سید فدا حسین رضوی،سینئر نائب صدر شیخ سجاد حسین،عابد حسین صفوی،غلام محمد گنائی،لعل دین،یوسف پٹھان،سید مظاہر حسین،محمد بشیر میر،عارف میر،انور حسین ونتو،جعفر حسین ونتو، بشیر احمدڈار،اصغر میر،نجم الحسن ودیگران نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ مرحوم کی اسلامی جمہوریہ ایران اور دنیائے تشیع کیلئے خدمات ناقابل فراموش تھیں۔
انہوں نے مرحوم کی روح کی تسکین کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ۔