۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
آیت الله یزدی

حوزہ/ آقائے یزدی اپنی پر برکت حیات کے آخری لمحہ تک اسلام و اھلبیت علیھم السلام و عالم انسانیت کی خدمت میں مصروف رہے. آپ کی رحلت سے یقیناً بہت بڑا خلا واقع ہوا ہے جس کا جبران ہونا مشکل ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے ممتاز عالم دین و سربراہ جامعہ مدرسین قم آیت اللَّه محمد یزدی رضوان اللَّہ تعالیٰ علیہ کی خبر رحلت پر مجتمع علماء خطباء ممبئی ہندوستان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

تعزیت نامہ کا مکمل متن اس طرح ہے: 

بسم اللَّهِ الرحمن الرحیم 

إنا لِلّٰهِ و إنا إلیه راجعون

حامی و محامی انقلاب اسلامی، مبارز بارز، آیت اللَّہ محمد یزدی رضوان اللَّهِ تعالیٰ علیہ کی خبر رحلت نے تمام شیفتہ گان انقلاب کو غمزدہ کردیا۔

آقائے یزدی اپنی پر برکت حیات کے آخری لمحہ تک اسلام و اھلبیت علیھم السلام و عالم انسانیت کی خدمت میں مصروف رہے. آپ کی رحلت سے یقیناً بہت بڑا خلا واقع ہوا ہے جس کا جبران ہونا مشکل ہے۔ خدا بہترین مشیت کا مالک ہے۔ 

امام مہدی عجل اللّٰه فرجه، مقام معظم رهبری امام خامنه‌ای حفظہ اللہ، ملت شہید پرور ایران اسلامی، مرحوم کے اہل خانہ اور شاگردوں کی خدمت میں تعزیت عرض کرتے ہیں۔
خدایا ظہور امام مهدی علیہ السلام کو حضور رھبر میں مقدر و معجل فرما، مراجع عظام و علماء کرام کا سایہ مستدام، اور انقلاب اسلامی کی حفاظت فرما، مؤمنین و مستضعفین جھان کو حکومت امام مهدی علیہ السلام کی چاشنی عطاء فرما۔

مجتمع علماء و خطبا ممبئی ہندوستان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .