۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
مولانا سید حیدر عباس 

حوزہ/ امریکہ کے ذریعہ جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ پر پابندی اس کی کھلی علم دشمنی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی انقلاب کی کامیابی میں معمار انقلاب حضرت آیت اللہ العظمیٰ روح اللہ موسوی خمینی کا بھرپور ساتھ دینے نیز تا دم حیات اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے اپنے خدمات سرانجام دینے والے آیت اللہ محمد یزدی کی رحلت ایک عظیم خسارہ ہے جس کا جبران ممکن نہیں ۔رہبر انقلاب آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای کے اس خاص انقلابی ہمدم کی رحلت پر علم دوست اور علماء پسند افراد میں غم و الم کی لہر ہے۔شاگرد امام خمینی جناب آقای یزدی کی رحلت پر مولانا سید حیدر عباس رضوی نے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی سوانح حیات پر بطور اختصار روشنی ڈالی۔

 مولانا سید حیدر عباس رضوی نے بیان کیا کہ جامعہ مدرسین قم جیسے اعلیٰ تعلیمی ادارے کے سربراہ کی رحلت یقیناً افسوسناک ہے۔آپ نے اپنی مکمل حیات اسلامی نظام کی بقا و استحکام کی راہ میں صرف کی۔آقائے یزدی نے اسلامی انقلاب کی کامیابی میں پیش قدم رہ کر بارہا قید وبند کی صعوبتیں برداشت کیں۔آپ کی شجاعت،بصیرت اور انقلاب کے تئیں خالص عقیدت آپ کو دوسروں سے ممتاز بناتی ہے۔مختلف اہم مناصب پر فائز رہتے ہوئے آپ نے اپنے علمی وقار ومرتبہ کا پاس ولحاظ رکھا۔ہمارا مذہب علم کے سلسلہ میں اپنے پیروکاروں کو خاص تاکید کرتا ہے۔

 آقائے یزدی کے بعض قلمی شاہکار ہیں:اُسَسُ الایمان فی القرآن،نبذ من المعارف الاسلامیة،الولادة الاصطناعیّة للانسان،حکم التماثیل،من الذی بیدہ سھم الامام؟،فقہ القرآن(٤جلد)،قبسات من سورتی الحمد والقدر،الامامة والولایة فی القرآن،رسائل فقہیہ،کتاب القضائ

فی شرح العروة الوثقیٰ(٢جلد)،ثلاث رسائل فقہیہ،اُسس العقیدة فی الاسلام،آداب القضاء و احکامہ،سلسلة بحوث اسلامیة فی الحقوق،دار الاسلام و دار الحرب،المسائل الثقافیة،ترجمۂ قرآن مجید،بشر و خداشناسی،حسین بن علی را بھتر بشناسیم،شرح قانون اساسی،علی بر منبر وعظ،مسائل فقھی ْْْجدید،ولایت فقیہ،چھل حدیث و...

ْْْ مولانا سید حیدرعباس رضوی نے اضافہ کیا کہ آقائے محمد یزدی کی خدمت میں ہم طلاب جب بھی شرفیاب ہوئے تو آپ نے علم وعمل اور صلح و امنیت پر تاکید فرمائی۔جامعة المصطفیٰ العالمیة کی کارکردگی سے آپ ہمیشہ مطمئن نظر آئے۔

 قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں امریکہ نے شہر قم کے معیاری و نامی گرامی تعلیمی ادارہ یعنی المصطفیٰ انٹرنیشنل یونیورسٹی کو اپنی سینکشن لسٹ میں قرار دیا۔اس بابت مولانا سید حیدر عباس نے بیان کیایہ امریکہ کی کھلی علم دشمنی ہے۔مذکورہ یونیورسٹی میں فی الوقت سو سے زیادہ ممالک سے طلاب وطالبات مختلف علوم میں مہارت حاصل کر رہے ہیں اور دسیوں ممالک میں اس سے فارغ التحصیل طلاب علم،صلح،امنیت کا پیغام عام کر رہے ہیں ۔

 امریکی صدر کی الیکشن میں ناکامی کے بعد کی یہ سب سے بڑی بوکھلاہٹ ہے جس کا شکار ہو کر اس نے ایک تعلیمی ادارہ پر پابندی عائد کرنے کا ناپاک اعلان کیا۔ہم جامعة المصطفیٰ العالمیة کے طلاب دنیا بھر میں پائے جانے والے علم دوست افراد سے گزارش کریں گے کہ آپ سوشل میڈیا کے ذریعہ اس تعلیمی ادارہ سے آشنائی حاصل کریں ساتھ ہی اس سے فارغ التحصیل ہونے والے طلاب کی دسیوں ممالک میں علمی سرگرمیاں مشاہدہ کریں تو آپ کو خود اندازہ ہوگا کہ امریکہ علم دشمن تو ہے ہی ساتھ ہی نہیں چاہتا کہ اسلام کی صحیح تصویر لوگوں تک پہنچ سکے۔

 ٨٩برس کی با برکت عمر میں آیة اللہ محمد یزدی کی رحلت اس برس کا ایک اور عظیم نقصان شمار کیا جا رہا ہے۔محترم قارئین سے انقلابی عالم آیت اللہ محمد یزدی کی ترویح روح کے لئے سورہ ٔ فاتحہ کی گزارش ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .