۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
۱۱ دسمبر جمعہ، روز کسان منانے کا اعلان

حوزہ/ جمعہ کے دن بعد نماز جمعہ اپنی مسجدوں کے باہر "اللہ اکبر" کے ناروں سے کسان برادری کی حمایت کا اعلان کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان کے شہر ممبئی مجتمع علما و خطباء، ممبئی، ہندوستان جو شیعہ علماء کی ایک تنظیم ہے، اپنے ایک بیانیہ میں اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ۱۱ دسمبر جمعہ 2020، روز کسان (فارمر ڈے) تمام مسلم برادری سے گزارش ہے کہ جمعہ کے دن بعد نماز جمعہ اپنی مسجدوں کے باہر "اللہ اکبر" کے ناروں سے کسان برادری کی حمایت کا اعلان کریں۔ اور اس وقت تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں جب تک ان کو اور ہمارے ملک میں ہر مظلوم کو انصاف نہیں مل جاتا۔

ساتھ ہی مجتمع علماء خطباء ممبئی نے تمام ائمہ جمعہ سے دست بستہ گزارش کی  ہے کہ اپنے خطبات جمعہ میں کسانوں کی حمایت کریں۔ تمام ادارے، انجمنیں، ان جی او، ہیومن رائٹ، اپنی برادری کو بیدار کریں۔

مزید زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام شرکت کرنے والوں سے گزارش ہے کہ کورونا کی جو احتیاطی تدابیر حکومت کی جانب سے بیان کی گئی ہیں ان کا پوری طرح سے خیال رکھ کر اپنی ہمدردی اور حمایت کا اظہار کریں۔

واضح رہے کہ مجتمع علما و خطباء، ممبئی، ہندوستان جو ممبئی میں شیعہ مسلمانوں کی نمائندگی کے لئے قائم کی گئی ایک تنظیم ہے جسے تمام اہم اور باوقار علماء کی سرپرستی اور تعاون حاصل ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .