۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ریل ہیومینیٹی ممبئی

حوزہ/ مولانا مفتی محمد اشرف صاحب نے اتحاد کا پیغام دیا، انہوں نے دور حاضر کی سب سے اہم ضرورت "اتحاد" قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رییل ہیومینیٹی سرویسیز (بیداری انسانیت تحریک) کی جانب سے آج مورخہ 29 مئی 2022 کو "بیت الحمد" انجمن ثار اللہ', شیل پاٹا, ممبرا، ممبئی میں "نوجوانوں کی کامیابی کا راز" کے عنوان سے نسل جدید کی رہنمائی کے لئے علماءکرام و دانشوران قوم کے ساتھ دو نشستوں پر مشتمل جلسہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں سب نے "نسل جدید" کی رہنمائ کے لئے اپنےتجربات نیز اسلامی تعلیمات کو نوجوانوں تک پہونچایا۔

اس جلسہ میں موجود علماء:

حجت السلام مولانا سید فرمان علی موسوی، حجت السلام مولانا سید عابد رضا رضوی، حجت السلام مولانا سید ذوالفقار حیدر، ومولانا دعبل حسین، کے علاوہ مولانا مفتی محمد اشرف شیل پاٹا نے شرکت کی، اپنی تقریر میں مولانا مفتی محمد اشرف صاحب نے اتحاد کا پیغام دیا، انہوں نے دور حاضر کی سب سے اہم ضرورت "اتحاد" قرار دیا۔

دانشوران قوم میں جناب ڈاکٹر سید فخرالحسن رضوی, جناب سید شبیہ الحسن کرمانی, جناب سید محمد کونین, دہلی, سید ساجد رضوی, ڈاکٹر صفدر حسین خاں, سید سجاد حسین رضوی , ممبرا,فرخ حسین عراقی,سید عرشی حیدر رضوی, روش مرزا, سید سلطان الحسن کرمانی ودیگر اکابرین قوم نے شرکت کی, جس میں سب نے نوجوانوں کی حوصلہ افزایء کرتے ہوے اپنے تجربات نوجوانوں کے سامنے پیش کئے۔

جلسہ کی نظامت ڈاکثر سید ممتاز حیدر" پرنس رضوی" فاونڈر رییل ہیومینیٹی سرویسیز نے پر کشش انداز میں کی, انہوں نے آخر میں جلسے میں شریک تمام معزز مہمانوں کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا اور آئندہ کے ہونے والے جلسوں میں شریک ہونے کی امید کا اظہار کیا۔

پہلی نشست کے اختتام پر تمام شرکاء نے نماز ظہرین با جماعت ادا کی اس کے بعد تمام شرکاء کے لیے ظہرانہ کا بھی اہتمام کیا گیا تہا، جلسہ میں شریک سبھی لوگوں نے جلسہ کی ستائش کے ہمراہ مستقبل میں اس طرح کے جلسات پورے ہندوستان میں برگزار کرنے پر تاکید کی۔

نماز ظہرین کے فورا بعد نوجوانوں کے لئے سوالات و جوابات کا سلسلہ رکھا گیا جلسہ میں موجود علماء نے جوانوں کے سوالات کے تشفی بخش جوابات دئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .