بدھ 24 فروری 2021 - 02:48
ممبئی؛ ادارہ دعوۃ السنہ کے زیر اہتمام سہ روزہ مسابقۃ القرآن کریم کا آغاز

حوزہ/ ادارہ دعوۃ السنہ ممبئی و مہاراشٹر کے زیر اہتمام ۲۳؍برسوں سے جاری آل انڈیا مسابقۃ القرآن اس سال کورونا بحران کے پیش نظر آن لا ئن رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ممبئی/ ادارہ دعوۃ السنہ ممبئی و مہاراشٹر کے زیر اہتمام ۲۳؍برسوں سے جاری آل انڈیا مسابقۃ القرآن اس سال کورونا بحران کے پیش نظر آن لا ئن رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جو بصیرت آن لائن کے یوٹیوب چینل پر نشر کیاجائے گا۔

یہ پروگرام تین دنوں تک جاری رہے گا۔ اس آن لائن مسابقہ میں منتخب ہونے والے بچوں کا آف لائن مسابقہ ۲۷؍مارچ ۲۰۲۱ کو حج ہائوس میں ہوگا جہاں ان میں پہلی دوسری، تیسری پوزیشن لانے والے بچوں کو انعام واکرام سے نوازا جائے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha