۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی

حوزہ/بی جے پی اور سنگھ پریوار کیرلا کو ایک دہشت گردریاست کے طور پر پیش کرتے ہوئے فرقہ وارانہ منافرت پیدا کرکے فرقہ وارانہ فسادات کے ذریعے سیاسی فوائد حاصل کرنے کی سازشیں کررہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کیرلا شاخہ نے 20فروری 2021کو مالاپورم کے وریمکونن ٹاؤن میں ہا ل میں ‘فرقہ وارانہ سیاست کے خلاف عوامی متبادل ‘ کے عنوان کے تحت ریاستی سطح پر اسمبلی انتخابی مہم کا افتتاح کیا۔ریاستی صدر عبدالمجید فیضی نے استقبالیہ خطاب کیا۔

اس اجلاس میں ایس ڈی پی آئی قومی سکریٹری ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ اگر شہریت ترمیمی قانون نافذ کیا تو سول نافرمانی تحریک شروع ہوگی۔ ہندوستان میں پیدا ہونے والا اور یہاں رہنے والا ہر ہندوستانی یہاں کا شہری ہے اور سنگھ پریوار قانون میں ترمیم کرکے اس کو بہتر بنانے کے بہانے ملک کے شہریوں کو ملک سے بے دخل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ اس کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے کیونکہ نئی ترمیم آئین کی خلاف ورزی ہے۔

ڈاکٹر تسلیم رحمانی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ماضی ٰ میں مسلم لیگ ایک ایسی تحریک تھی جس نے ہندوستان میں مسلمان اقلیتوں کو سمت دی تھی۔ سلیمان سیٹھ اور بنات والا نے پارلیمنٹ سمیت مختلف فورمز میں کمیونٹی کی کامیاب پیروی کی لیکن موجودہ لیگ کی قیادت اقتدار کیلئے ہر چیز کی قربانی دے رہی ہے۔ مسلم لیگ پر سے تمام کا بالخصوص اقلیتوں کا اعتماد اٹھ گیا ہے اور پورے ہندوستان میں پسماندہ اقلیتوں کی امید کے طور پر ایس ڈی پی آئی ابھر کر سامنے آئی ہے۔

بی جے پی اور سنگھ پریوار کیرلا کو ایک دہشت گردریاست کے طور پر پیش کرتے ہوئے فرقہ وارانہ منافرت پیدا کرکے فرقہ وارانہ فسادات کے ذریعے سیاسی فوائد حاصل کرنے کی سازشیں کررہے ہیں۔ انتخابی مہم کیلئے آدتیہ ناتھ کو اسی کام کیلئے لایاجارہا ہے۔ عوام اور سیاسی قیادتوں کو اس کے خلاف چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔ ایل ڈی ایف اور یو ڈی ایف کو بھی اسمبلی انتخابات میں ووٹوں کیلئے بی جے پی کے حق میں اپنے موقف کو تبدیل کرنا چاہئے۔

ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی نے کہا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں ایس ڈی پی آئی کیرلا میں بہترین کارگردگی دکھائے گی اور تاریخی جیت درج کرے گی۔ اس اجلاس میں ریاستی جنرل سکریٹریان رائے اراکل، پی عبدالمجید، ریاستی خازن اجمل اسماعیل اور ریاستی ورکنگ کمیٹی اراکین اڈوکیٹ اے اے رحیم، جلیل نیلمبرا اور ملاپورم ضلعی اور اسمبلی حلقہ لیڈران سی ایچ اشرف، کرشنن اریجیکل، ضلعی صدر سی پی اے لطیف اور ضلعی جنر ل سکریٹری اے کے عبدالمجید سمیت ہزاروں کارکنان موجود رہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .